مسافر گاڑیوں کے کاروبار میں تیزی، جولائی میں پہلی سہ ماہی کے برابر گاڑیاں فروخت
گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ذریعہ آج یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی ماہ میں ملک میں کل 1,82,779 مسافر گاڑی فروخت ہوئیں جو پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 3.86 فیصد کم ہیں
نئی دہلی: گھریلو بازار میں مسافر گاڑیوں کی تھوک فروخت اب رفتار پکڑ رہی ہے اور رواں مالی سال کے پہلے تین مہینے میں کل جتنی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اس سے زیادہ اکیلے جولائی میں فروخت ہوئیں۔ گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کے ذریعہ آج یہاں جاری اعدادو شمار کے مطابق جولائی ماہ میں ملک میں کل 1,82,779 مسافر گاڑی فروخت ہوئیں جو پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 3.86 فیصد کم ہیں۔ اس سے پہلے مالی سال کے پہلے تین مہینے میں اپریل سے جون کے درمیان 1,53,734 گاڑی فروخت ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : الوداع راحت صاحب: ’کرایہ دار ہیں ذاتی مکان تھوڑی ہے‘
ایک سال پہلے کے مقابلے میں جولائی میں دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت 15.24 فیصد گھٹ کر 12,81,354 اکائی پر آگئی۔ پچھلے سال جولائی میں 15,11,717 دوپہیہ گاڑی فروخت ہوئی تھیں۔ تپہیہ گاڑیوں کی فروخت 77.16 فیصد کم رہی اور اس کی تعداد 12,728 اکائی پر رہی۔ پچھلے سال جولائی میں 55,719 تپہیا گاڑی فروخت ہوئی تھی۔ سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے مقابلے میں جولائی کافی بہتر رہا۔ اس سے گاڑی صنعت میں بھروسہ لوٹا ہے۔
سیام کے صدر راجن وڈھیرا نے کہا کہ مسافر گاڑیوں اور دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔ سال در سال کی بنیاد پر فروخت میں کمی پچھلے مہینوں کے مقابلے میں کافی کم ہو رہی ہے۔ اب اگست کی فروخت کے اعدادو شمار آنے کے بعد یہ پتہ چل سکے گا کہ مانگ آگے جاری رہنے والی ہے یا نہیں۔
مسافر گاڑیوں میں کاروں اور وینوں کی فروخت گھٹی ہے جبکہ فائدے مند گاڑیوں کی فروخت بڑھی ہے۔ان گاڑیوں کی فروخت 13.88 فیصد بڑھت 71,384 اکائی پر پہنچ گئی۔ جولائی 2019 میں ملک میں 62,681 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ کاروں کی فروخت 12.02 فیصد گھٹ کر 1,02,773 اکائی اور وینوں کی فروخت 18.81 فیصد گھٹ کر 8,622 اکائی پر آ گئی۔
دوپہیہ گاڑیوں میں موٹرسائکلوں کی فروخت پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں صرف 4.87 فیصد کم رہی اور کل 8,88,520 موٹر سائکل فروخت ہوئیں۔ اسکوٹروں کی فروخت 36.51 فیصد گھٹ کر 3,34,288 اکائی رہ گئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔