دھنتیرس پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، ملک بھر میں خریداری بڑھی

آل انڈیا بلین ایسوسی ایشن کے مطابق دھنتیرس پر زیورات کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ چاندی کے سکوں کی مانگ میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

توقع کے مطابق دھنتیرس پر سونے اور چاندی کی قیمتیں 80 ہزار روپے کا ہندسہ عبور کر گئی ہیں۔ منگل کو زیورات اور خوردہ فروشوں کی بھاری مانگ کی وجہ سے سونا 300 روپے مہنگا ہو کر 81,400 روپے فی 10 گرام اور چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 99,700 روپے فی کلو ہو گئی۔

چاندی کی صنعتی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی سکوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دھنتیرس کے موقع پر سونا اور چاندی خریدنا بہت اچھا مانا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں خریداری بڑھ گئی ہے۔


آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں دھنتیرس پر مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ لوگ زیادہ چاندی کے سکے خرید رہے ہیں۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) پر دسمبر کے لیے سونے کے معاہدے 178 روپے بڑھ کر 78,744 روپے فی 10 گرام ہو گئے۔ ایم سی ایکس پر بھی دھنتیرس کی وجہ سے خریداروں میں جوش و خروش تھا۔ دوسری جانب جیولری مارکیٹ میں سونا 80 ہزار روپے کی سطح سے آگے بڑھ گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔