ریلائنس جیو 4جی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ سپیڈ میں نمبر ون: ٹرائی

ٹرائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 1.2 ایم بی پی ایس کا اضافہ دیکھا گیا۔

ریلائنس جیو، تصویر آئی اے این ایس
ریلائنس جیو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: فائیو جی کے رول آؤٹ کے درمیان، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے 4 جی اسپیڈ ٹیسٹ کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، مشہور صنعت کار مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ اپ لوڈ اسپیڈ میں بھی پہلے نمبر پر بنی ہوئی ہے، ٹرائی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو کی اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 1.2 ایم بی پی ایس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اکتوبر کے مہینے میں رفتار 20.3۔ ایم بی پی ایس کی پیمائش کی گئی جبکہ ستمبر کے مہینے میں یہ 19.1 ایم بی پی ایس تھی۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار کے معاملے میں ایئرٹیل اور وی آئی ( ووڈا فون۔ آئیڈیا) کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اکتوبر ماہ میں ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاون لوڈ سپیڈ 15 ایم بی پی ایس تو وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا) کی 14.5 ایم بی پی ایس رہی۔ دونوں کمپنیوں نے گزشتہ ماہ سے اپنی اسپیڈ میں کچھ سدھار کیا ہے۔ لیکن ریلائنس اور وی آئی سے 5 ایم بی پی ایس سے بھی زیادہ ہے۔


ریلائنس جیو پچھلے مہینے پہلی بار اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر پہنچی تھی۔ کمپنی نے اس مہینے یعنی اکتوبر میں بھی 6.2 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ کے ساتھ اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ وی آئی (ووڈا فون۔ آئیڈیا) 4.5 ایم بی پی ایس کی اسپیڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ وہیں ایرٹیل کی اپ لوڈ کی رفتار میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ایئرٹیل کی اوسط 4 جی اپ لوڈ کی رفتار اکتوبر میں 2.7 ایم بی پی ایس کی تشویش ناک حد تک پہنچ گئی۔ ایئرٹیل کی اپ لوڈ کی رفتارجیو سے آدھے سے بھی کم پر پہنچ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔