این ڈی ٹی وی نے کہا کہ اڈانی گروپ کا اعلان یکطرفہ

این ڈی ٹی وی کے مطابق کل ہی این ڈی ٹی وی نے شیئر مارکٹ کو مطلع کیا تھا کہ اس کے بانیوں کے شیئر ہولڈنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹی وی چینل آپریٹر این ڈی ٹی وی نے کہا کہ اڈانی گروپ نے اپنے حصول کے بارے میں جو اعلان کیا ہے وہ این ڈی ٹی وی کے بانی رادھیکا اور پرنو رائے کی رضامندی کے بغیر ہے۔

واضح رہےیہ بیان اس وقت آیا جب اڈانی گروپ نے کل اعلان کیا کہ وہ این ڈی ٹی وی میں بالواسطہ طور پر 29.18 فیصد حصص حاصل کر رہا ہے اور بازاروں کے ریگولیٹر سیبی کے اصولوں کے مطابق 26 فیصد اور حصہ داری کے حصول کے لئے شئیر ہولڈروں کے سامنے کھلی پیشکش رکھے گا۔


اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ وہ بازار میں درج ٹی وی چینل کی 29.18فیصد حصہ داری گروپ کی کمپنی وشوا پردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کے پاس گروپ کی پرموٹر کمپنی کے وارنٹ کو شیئر میں بدل کر حاصل کررہا ہے ۔

وی سی پی ایل اڈانی گروپ کمپنی اے ایم جی میڈیا نیٹ ورکس لمیٹڈ(اے ایم این ایل) کی مکمل ملکیتی والی کمپنی ہے۔


این ڈی ٹی وی نے اڈانی گروپ کے بیان کے بعد اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای کو دی گئی اطلاع میں کہا، "این ڈی ٹی وی اور کمپنی کے بانی یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سی پی ایل کے ذریعہ جس حق کا استعمال کیا گیا ہے وہ این ڈی ٹی وی کے بانی کو کسی معلومات، ان کے ساتھ کسی بات چیت یا ان کی رضامندی کے بغیر کیا گیا ہے اور انہیں این ڈی ٹی وی کی ہی طرح اس حق کے استعمال کے بارے میں آج ہی آگاہ کرایا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی داخل اطلاع میں کہا گیا ہے، " یہاں تک کہ ابھی کل ہی، این ڈی ٹی وی نے اس شیئر مارکٹ کو مطلع کیا تھا کہ اس کے بانیوں کے شیئر ہولڈنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


نوٹس جاری کیا کہ وہ آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے 99.5 فیصد حصص حاصل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کر رہا ہے۔ آر آر پی آر این ڈی ٹی وہ کی ایک پروموٹر گروپ کمپنی ہے اور اس براڈکاسٹنگ کمپنی میں 29.18 فیصد کی حصہ دار ہے۔

این ڈی ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وی سی پی ایل نے 2009-10 میں این ڈی ٹی وی کے بانی رادھیکا اور پرنو رائے کے ساتھ کیے گئے قرض کے معاہدے کی شرائط کے مطابق شیئر ایکوزیشن نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آر آر پی آر ایچ کے 19 لاکھ 90 ہزار وارنٹس کو 10 روپے فی شیئر کے حساب سے ایکویٹی شیئرز میں تبدیل کرنے کا حق استعمال کیا ہے اور اس کے لیے اس نے 1.99 کروڑ روپے آر آر پی آر ایچ کو منتقل کیے ہیں۔


اس سے قبل، اسٹاک ایکسچینج بی ایس ای کو دی گئی ایک ضروری معلومات میں ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی انڈسٹریز گروپ نے بتایا کہ اے ایم این ایل کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی وی سی پی ایل کے پاس این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ایچ کے وارنٹ (سیکیورٹیز) تھے، جنہیں آر آر پی آر ایچ کے 99.99فیصد حصہ داری میں تبدیل کیا جا سکتا تھا۔

اڈانی گروپ نے کہا کہ آر آر پی آر ہولڈنگ این ڈی ٹی وی گروپ کی ایک پروموٹر کمپنی ہے اور این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد کی حصہ دار ہے۔ گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وشوا پردھان کمرشل، اے ایم این ایل اور اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (مشترکہ طور پر) سیبی (مارکیٹ ریگولیٹری) ریگولیشنز (Substantial Acquisition and Acquisition of Shares, Regulations, 2011) کی تعمیل میں این ڈی ٹی وی میں 26 فیصد مزید حصص حاصل کرنے کے لئے کھلی پیشکش کریں گے۔ این ڈی ٹی وی کے حصص آج بی ایس ای پر 2.61 فیصد بڑھ کر 366.20 روپے پر بند ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔