ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف ملک گیر مہم کا آغاز
اس ملک گیر مہم کا مقصد سی سی آئی پر ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ رپورٹ کے پیش نظر جس میں ای کامرس کمپنیاں ایمیزون اور فلپ کارٹ کے سنگین مخالف مسابقتی طریقوں کو بے نقاب کیا ہے، ملک بھر کے تاجروں کی قیادت میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے ان کمپنیوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک بڑی ملک گیر مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔
یہ فیصلہ اتوار کو نئی دہلی میں سی اے آئی ٹی کی جانب سے منعقدہ دو روزہ نیشنل بزنس سمٹ کے اختتام پر کیا گیا۔
ملک بھر کے 350 سے زیادہ کاروباری رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد میں کہاکہ "سی آئی آئی رپورٹ نے کئی غیر اخلاقی طریقوں کو بے نقاب کیا ہے جس کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں پر سنگین اثر پڑا ہے۔ ان میں بھاری رعایت، منتخب دکانداروں کو ترجیح دینا اور مقابلے کے اصولوں کی خلاف ورزی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جراثیم کش ادویات کے مہلک اثرات
نتائج مزید تصدیق کرتے ہیں کہ یہ ای کامرس پلیٹ فارم ایسے طریقوں کو اپنا رہے ہیں جو لیول پلیئنگ فیلڈ کو مسخ کر رہے ہیں، جس سے لاکھوں تاجروں اور خوردہ فروشوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ لہذا، ہم سی سی آئی پر زور دیتے ہیں کہ وہ مناسب کارروائی کرے اور انصاف کی پیروی کرنے اور منصفانہ مقابلہ کو یقینی بنانے کے لیے ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف فوری طور پر قانونی چارہ جوئی شروع کرے۔
اس ملک گیر مہم کا مقصد سی سی آئی پر ایمیزون اور فلپ کارٹ کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے، جنہوں نے ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹے کاروباروں کے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ تاجر متحد ہو کر فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کریں گے، جس میں قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔