رکشا بندھن کے موقع پر بازار گاہکوں سے خالی، دکاندار مایوس

تہواروں کے موقع پر تاجروں کو امید رہتی ہے کہ کاروبار بہتر ہوگا لیکن اس بار رکشا بندھن کے موقع پر بازاروں میں کاروبار کافی کم ہو رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں بہتر کاروبار کی امید تھی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مرادآباد: تہواروں کے موقع پر تاجروں کو امید رہتی ہے کہ کاروبار بہتر ہوگا لیکن اس بار رکشا بندھن کے موقع پر بازاروں میں کاروبار کافی کم ہو رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ رکشا بندھن کے موقع پر انہیں بہتر کاروبار کی توقع تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔

اس سلسلے میں مرادآباد ضلع کے کندرکی میں قائم راکھی کی دکانوں پر گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بہنیں بازار نہیں آ رہی ہیں، جس کی وجہ سے آمدنی نہیں ہو رہی۔ دکانیں سامان سے بھری ہوئی ہیں لیکن وہ فروخت نہیں ہو رہا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال سے بڑی کساد بازاری انہوں نے کبھی نہیں دیکھی۔

ایک تاجر گورو کا کہنا تھا، ’’بازار مندی کا شکار ہے اور سارا مال جوں کا توں رکھا ہوا ہے۔ اس بار رکشا بندھن پر دکانداری نہ ہونے کے برابر ہے، سارے بازار کا یہی حال ہے۔‘‘ وہیں ایک اور تاجر گیان شرما کا کہنا تھا، ’’دکانداری کم ہے، جس کی وجہ سے دکانداری بہت ہلکی ہے، وہ بات نہیں ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ اس بار مقامی راکھی کا بازار مندا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے کچھ کہہ نہیں سکتے، بازار میں اتار چڑھاؤ چلتا رہتا ہے۔‘‘


ایک اور تاجر دھرمیندر نے کہا، ’’لوگ بازار نہیں آ رہے، اس سے زیادہ گاہک تو عام دنوں میں آ جاتے ہیں۔ ہم رکشا بندھن کے دوران اس بار اچھے کاروبار کی توقع کر رہے تھے لیکن تاجر اداس ہیں اور بازاروں میں بھی خاموشی ہے۔ جس کی وجہ سے ہم مایوسی کا شکار ہیں۔‘‘

خیال رہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے عوام کو رکشا بندھن کی مبارکباد دیتے ہوئے ریاست کی تمام بہنوں اور بیٹیوں کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔