چار ہزار کروڑ کے ایک اور گھوٹالہ کا انکشاف

ڈاکٹر ایم پی اگروال کی کمپنی شری لکشمی کاٹن لمیٹد نے 16بینکوں سے 3972کروڑ کا قرضہ لیا تھا اور اب یہ کمپنی ڈیفالٹر ہو گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کانپور میں ہی ایک اور روٹومیک کے وکرم کوٹھاری جیسا ایک بڑا گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ڈاکٹر ایم پی اگروال کی کمپنی شری لکشمی کاٹن لمٹیڈ نے 16بینکوں سے 3972کروڑ کا قرضہ لیا تھا اور اب یہ کمپنی ڈیفالٹر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگروال کی کمپنی ’شری لکشمی کاٹن لمٹیڈ ‘ ٹیکسٹائل اور دفاع کا سامان بناتی ہے۔ کمپنی پر سینٹرل بینک آف انڈیا کے 3904کروڑ ،یو کو بینک کے 65کروڑ روپے اور آئی ایف سی ایل کے 5کروڑ روپے بقایا ہیں۔

واضح رہے انکم ٹیکس محکمہ نے روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کے خلاف مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔