جیو کا نیا دھماکہ: 1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ
جیو کا یہ اعلان اس وقت آ یا ہےجب کسان تحریک کےدوران پنجاب میں کسانوں نے جیو کے خلاف مہم چلائی تھی اور جیو کےٹاور کےساتھ توڑ پھوڑ کی تھی ۔
موبائل صارفین کے لئے بڑی خوش خبری ہے اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لیکر آیا ہے جس کو ایک جامع پلان بتایاجارہاہے۔اسپلان میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپے ادا کرنے ہونگے۔ ساتھ ہی صارفین کو 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا دوسرے پلان 1499 روپے کا ہے جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھایک سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ2 جی بی ماہانہ ڈیٹا بھی ملے گا۔یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر شری آکاش امبانی نے ایک پریس ریلیز میں دی۔
ریلیزمیں انہوں نے کہا کہ”جب دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ تب ہندوستان میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ انٹر نیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر ہندوستانی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔ ٹیکنالوجی اب کچھ چنندہ لوگو ں کا خاص اختیار نہیں رہ گیا ہے۔ نیو جیو فون 2021 آفر اس سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ جیو میں ہم اس ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو مٹانے کا کام جاری رکھیں گے۔“واضح رہےکسان تحریک کےدوران پنجاب میں کسانوں نے جیو کے خلاف مہم چلائی تھی اور جیو کےٹاوروں کےساتھ توڑ پھوڑ کی تھی۔ حزب اختلاف حکومت پر الزام لگاتی رہی ہےکہ وہ سرمایہ دار امبانی اور اڈانی کو فائدہ پہنچانے والےفیصلےلیتی ہے۔
جیو فون کو ان کے سستے دام اور اچھی بیٹری کی وجہ سے زیادہ مقولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فیچر فون کا استعمال اس وقت ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کررہی ہے۔ اس سیریز میں ابھی تک کمپنی نے دو فون لانچ کئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فون جیو فون تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے جیو فون 2 لانچ کیا۔ یہ فیچر فون سیل چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور حال میں فیچر فون بازار میں سرکردہ ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون کو ’انڈیا کا سمارٹ فون‘ کے نام سے برانڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفر میں موجودہ جیو فون صارفین کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپے ادا کرنے پر انہیں ایک سال تک ری چارج سے آزادی ملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ یہ آفر یکم مارچ سے پورے ہندوستان میں نافذالعمل ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو ریٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Feb 2021, 8:11 AM