4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں جیو کی بادشاہت برقرار

ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ جنوری کے 7.9 ایم بی پی ایس کے مقابلہ فروری میں 8.0 ایم بی ایس ایس رہی، جبکہ جیو کے مقابلہ ایئر ٹیل کی اسپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ٹیلی کام ریگولیٹری-ٹرائی کے ذریعہ فروری کے لئے شائع اوسط 4G ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مارلی ہے۔ فروری ماہ میں جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 21.5 ایم بی پی ایس رہی۔ 2018 اور 2019 میں بھی ریلائنس جیو اسپیڈ کے معاملہ میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق فروری میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ جنوری کے 7.9 ایم بی پی ایس کے مقابلہ فروری میں 8.0 ایم بی ایس ایس رہی۔ جیو کے مقابلہ ایئر ٹیل کی اسپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔


حالانکہ ووڈا فون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈا فون آئیڈیا کی شکل میں کام کر رہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ دکھاتا ہے۔

ووڈا فون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں بھی معمولی بہتری درج کی گئی۔ ووڈا فون کی اسپیڈ فروری ماہ میں ایئر ٹیل کے برابر 8.0 ایم بی پی ایس رہی۔ یعنی ووڈا فون کی ا سپیڈ بھی جیو کے مقابلہ لگ بھگ ڈھائی گنا کم رہی۔ جنوری میں ووڈا فون کی 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 7.6 ایم بی پی ایس تھی۔ آ ئیڈیا نے فروری میں گراوٹ درج کی ہے اب اس کی 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ جنوری کے 6.5 ایم بی پی ایس کے مقابلے 6.3 ایم بی پی ایس رہ گئی ہے۔


فروری میں 6.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈا فون، اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہی۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی فروری ماہ میں اوسط اپ لوڈ اسپیڈ باالترتیب 5.5 ایم بی پی ایس اور 3.7 ایم بی پی ایس تھی۔ آئیڈیا اور ایئر ٹیل دونوں کی اوسط 4 جی اپ لوڈا سپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی۔ ریلائنس جیو کی 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ ایئر ٹیل سے زیادہ 3.9 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسطاً رفتار مائی اسپیڈ اپیلی کیشن کی مدد سے جمع ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔