جموں و کشمیر کے کسانوں کو سیب اور زعفران کی مناسب قیمت ملے: سیتا رمن
نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے کسانوں کو سیب، زعفران، اخروٹ وغیرہ پیداوار کی مناسب قیمت دلانا یقینی بنائے گی تاکہ ان کی یہ پیداوار پورے ملک میں پہنچ سکے
نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ حکومت جموں و کشمیر کے کسانوں کو سیب، زعفران، اخروٹ وغیرہ پیداوار کی مناسب قیمت دلانا یقینی بنائے گی تاکہ ان کی یہ پیداوار پورے ملک میں پہنچ سکے۔
سیتا رمن نے منگل کے روز یہاں دو روزہ دیہی اور زراعی مالیات معاملات پر چھٹی ورلڈ کانگریس کا آغاز کرنے کے موقع پر قومی زراعی اور دیہی ترقی بینک ( این اے ایف ای ڈی ) کے صدر ہرش کمار بھانوالا کو فصل اسکیم شروع ہونے سے پہلے اپنے ساتھ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کے لئے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ این اے ایف ای ڈی اب وادی کشمیر کے کسانوں سے سیب کی خریداری کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ لداخ کو شمسی توانائی کا مرکز بنانے کی سمت میں کام جاری ہے۔ آئندہ جنوری فروری سے اس سمت میں زور شور سے کام شروع ہو جائے گا ۔ اب وہاں زمینی سطح پر اس کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ اس نو تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جغرافیائی لحاظ سے شمسی توانائی کی پیداوار کے لئے موزوں ہے۔
حکومت نے رواں برس اگست میں دفعہ 370 منسوخ کر کے جموں و کشمیر سے لداخ کو علیحدہ کرنے کے ساتھ ہی دونوں کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنا دیا ہے۔ اب حکومت ان دونوں مرکزی زیر انتظام علاقہ کو پورے ملک کے ساتھ ضم کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ اسی کے تحت جموں و کشمیر کے کسانوں کو ان کی زراعت پیداوار کی مناسب قیمت دلانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔