کچن سے لے کر گاڑی چلانے تک ہر طرف مہنگائی کی مار

مئی 2014 میں مودی حکومت نے اقتدار سنبھالا اور دعویٰ کیا کہ وہ ملک میں مہنگائی کی شرح پرقابو کرے گی دیکھتے ہیں حکومت اپنے مقصد میں کتنی کامیاب ہوئی ہے

مہنگائی کی مار
مہنگائی کی مار
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے عوام بری طرح پریشان ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن بھی حکومتک پر حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں لگاتار ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔ اگرچہ مرکزی حکومت مہنگائی کی شرح میں کمی کا حوالہ دے کر یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے ملک میں مہنگائی پر قابو پالیا ہے، تاہم اگر خوردہ قیمتوں کی بات کریں تو اس میں بہت زیادہ اضافہ نظر دے رہا ہے۔

سچ تو یہ ہے کہ اگر ہم قیمتوں کا موازنہ کریں تو کئی مصنوعات 2014 کے مقابلے بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ یہاں ہم روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کرنے جا رہے ہیں، جس کی بنیاد پر آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے کچن سے لے کر گاڑی چلانے تک مہنگائی کس حد تک بڑھ گئی ہے!


سب سے پہلے اگر ہم پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کریں تو مئی 2014 میں یہ 71.41 روپے فی لیٹر تھا، جو اگست 2022 میں 96.72 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ یعنی پٹرول کی قیمت میں براہ راست 25.31 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈیزل کی قیمت پر نظر ڈالیں تو مئی 2014 میں یہ 56.71 روپے فی لیٹر تھی جو اگست 2022 میں 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یعنی ڈیزل کی قیمت میں براہ راست 32.91 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

اگر ہم ایل پی جی کی قیمت پر نظر ڈالیں تو مئی 2014 میں یہ 928.5 روپے فی سلنڈر تھی جو اب بڑھ کر 1053 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ یعنی ایل پی جی کی قیمت میں 124.5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مئی 2014 میں سی این جی کی قیمت 38.15 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 75.61 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس میں 37.46 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

مئی 2014 میں آٹا 21 روپے فی کلو تھا جو اب بڑھ کر 29 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ اس میں 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

مئی 2014 میں چاول 29 روپے فی کلو تھا جو اب بڑھ کر 32 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ اس میں 3 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔


مئی 2014 میں دودھ کی قیمت 36 روپے فی لیٹر تھی جو اب بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس میں 14 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

مئی 2014 میں تور کی دال 75 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 108 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس میں 33 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مئی 2014 میں سرسوں کا تیل 102 روپے فی کلو تھا جو اب بڑھ کر 185 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اس میں 83 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔