ہندوستانی زر مبادلہ کے ذخائر میں 81.95 کروڑ ڈالر کی کمی 

آر بی آئی کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 81.95 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 14 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں 81.95 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 399.28 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جوکہ 28670.1 ارب روپے کے برابر ہیں۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق زر مبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جز (ایس ڈی آر) میں 88.74 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ گھٹ کر 375.09 ارب ڈالر رہ گیا ہے جو کہ 26951 ارب ڈالر کے برابر ہے۔

زر مبادلہ کے ذخائر کو ڈلر میں ظاہر کیا جاتا ہے اور ان ذخائر میں موجود پاؤنڈ، اسٹرلنگ، یین جیسی بین الاقوامی کرنسیوں کی قیمتوں میں وہنے والے اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر پڑتا ہے۔

جائزہ کی مدت میں ملک کے سونے کے ذخائر 20.23 ارب ڈالر رہے جو 1435.1 ارب روپے کے برابر ہے۔ دریں اثنا ملک کے خصوصی نکاسی حقوق میں 15 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ حقوق اب 1.47 ارب ڈالر ہو گئے ہیں جو 106.1 ارب روپے کے برابر ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں ملک کے موجودہ ذخائر کی قدر 25 لاکھ ڈالر گھٹ کر 2.47 ارب ڈالر کرج کی گئی ہے جو 177.90 ارب روپے کے برابر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Sep 2018, 11:11 AM