ہندوستان کی معاشی ترقی بڑی معیشتوں میں مضبوط اور سب سے بہتر: سیتارمن

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ-19 وبائی بحران کا بہت بہتر انداز میں مقابلہ کیا اور ویکسینیشن میں قابل ذکر پیش رفت کی اور اب تک 1.85 ارب سے زیادہ کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔

نرملا سیتارمن / یو این آئی
نرملا سیتارمن / یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن نے آج کہا کہ رواں سال میں ہندوستان کی معاشی ترقی تمام بڑی معیشتوں میں مضبوط اور سب سے بہتر ہے اور یہ ہندوستان کی لبرل پالیسی اور مضبوط بحالی کی عکاسی کرتی ہے۔

سیتا رمن نے یہ بات یہاں ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس کے 105ویں میٹنگ میں کہی۔ میٹنگ میں ڈیجیٹلائزیشن، ترقی اور وسیع معاشی استحکام کے لئے قرض اسی طرح یوکرین میں جنگ کے عالمی اثرات کے بارے میں ورلڈ بینک کا ردعمل: ایک مجوزہ خاکہ جیسے امور پر غور کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے کووڈ-19 وبائی بحران کا بہت بہتر انداز میں مقابلہ کیا اور ویکسینیشن میں قابل ذکر پیش رفت کی اور اب تک 1.85 ارب سے زیادہ کووڈ-19 ویکسین کی خوراکیں لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان نے رضاکارانہ طور پر تمام ممالک کو کووڈ ویکسین انٹیلی جنس نیٹ ورک (کووین) پلیٹ فارم کی پیشکش کی ہے، وہ اس مصدقہ اور کافی اہم اور مفید ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت کو پہچانتے ہوئے دیگر عوامی اشیاء کے پلیٹ فارم کے لیے بھی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔


وزیر خزانہ نے میٹنگ میں سری لنکا کی نازک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امید ظاہر کی کہ سری لنکا کو فیصلہ کن ریلیف ملی گی تاکہ وہ بحران سے نکل سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔