دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ہندوستانی روپیہ اچھی حالت میں ہے: آر بی آئی گورنر
آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانت داس نے کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی پوزیشن مختلف ترقی یافتہ اور ابھرتے بازاروں والی کرنسیوں کی نسبت اچھی حالت میں ہے۔
ممبئی: امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ میں گراوٹ پر بحث کے درمیان ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانت داس نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی کرنسی کی پوزیشن مختلف ترقی یافتہ اور ابھرتے بازاروں والی کرنسیوں کی نسبت اچھی حالت میں ہے۔
داس نے کہا کہ مرکزی بینکوں کی قرضوں کو مہنگا کرنے کی پالیسی، جغرافیائی سیاسی حالات، خام تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ اور وبائی امراض کا اثرپوری دنیا پر چھایا ہوا ہے۔ جاپانی ین، یورو اور برطانوی پاؤنڈ سٹرلنگ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ آر بی آئی گورنر آج ممبئی میں بینک آف بڑودہ بینکنگ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے پورٹ فولیو سرمایہ کار اثاثے فروخت کر کے محفوظ پناہ ٹھکانوں میں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کی "ابھرتے ہوئے ممالک کی معیشتیں خاص طور پر سرمائے کے اخراج، کرنسی کی شرح تبادلہ میں گراوٹ، ریزرو ذخائر میں کمی سے خاص طورپر متاثر ہوئی ہیں جس سو ان ممالک میں میکرو اکنامک مینجمنٹ کو مزید الجھ گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس ہفتے امریکی ڈالر کی قیمت 80 روپے سے تجاوز کر گئی اور مارکیٹ تجزیہ کار پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہو کر 82 تک پہنچ سکتا ہے۔
ڈاکٹر داس نے کہا کہ ہندوستان کی کرنسی پر عالمی حالات کا اثر نسبتاً ہلکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہندوستانی معیشت کی بنیاد مضبوط اور اٹوٹ ہے۔ معیشت کی سرگرمیاں بتدریج بہتر ہو رہی ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہلکا ہے، افراط زر بھی مستحکم ہو رہا ہے اور ہندوستان کی مالیاتی مارکیٹ کیپٹل بیس مضبوط ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔