مرکزی وزیر مالیات سیتارمن نے بالآخر ملک میں مالی بحران کا کیا اعتراف!
ہندوستانی معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ معیشت میں کتنی سستی ہے اور یہ کن وجوہات سے ہے، اس پر غور و خوض کی ضرورت ہے۔
آخرکار مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بھی اعتراف کر لیا ہے کہ ہندوستانی معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ وزیر مالیات نے کہا کہ ہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ معیشت میں کتنی سستی ہے اور یہ کن وجوہات سے ہے، اس پر غور و خوض کی ضرورت ہے۔
ایک کتاب کا اجراء کرنے کے دوران نرملا سیتارمن نے کہا کہ اس کو پرھنے کے بعد لوگوں کو صحیح معنی میں پتہ چلے گا کہ کیا وجہ ہے جن سے ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی شرح ترقی جون میں چھ سال کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی تھی۔ یہ پانچ فیصد کی سطح پر رہی۔
سیتارمن نے کہا کہ یہ کتاب ایسے وقت میں آئی ہے جب عالمی معیشت میں سستی سے جڑے سوال پوچھے جا رہے ہیں، ملک کی معیشت کو لے کر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ عالمی اور ہندوستانی معیشت جن چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ان کے قابل قدر حل کتاب میں دیئے گئے ہیں۔
بتا دیں کہ انڈین ریزرو بینک سمیت کئی ریٹنگ ایجنسیوں نے ہندوستان کی شرح ترقی کا امکان گھٹا دیا ہے۔ آر بی آئی نے گزشتہ مہینے (اکتوبر میں) مانیٹری پالیسی کا تجزیہ کرتے ہوئے شرح ترقی کا اندازہ 6.9 فیصد سے گھٹا کر 6.1 فیصد کر دیا تھا۔ وہیں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ہندوستان کی کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک منفی کر دیا۔ اسے ساکھ کو گھٹانے کی سمت میں پہلا قدم مانا جاتا ہے۔ موڈیز نے بھلے ہی کہا کہ سرکار معاشی کمزوری کا حل نکالنے میں جزوی طور پر کامیاب رہی ہے، لیکن آگے شرح ترقی نیچے رہنے کا جوکھم بڑھ گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔