سبزیوں، دالوں سمیت اشیائے خوردونوش کی ہول سیل قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، افراط زر سوا سال کی بلند ترین سطح پر

سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی ہول سیل قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث مئی میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر 2.61 فیصد ہو گئی جو سوا سال کی بلند ترین سطح ہے

مہنگائی کی مار
مہنگائی کی مار
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سبزیوں، دالوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کی ہول سیل قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث مئی میں ہول سیل قیمتوں پر مبنی افراط زر 2.61 فیصد ہو گئی جو سوا سال کی بلند ترین سطح ہے۔ وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اشیائے خوردونوش کی ہول سیل مہنگائی کی شرح 7.4 فیصد رہی۔

گزشتہ سال مئی کے مقابلے اس سال مئی میں آلو کی قیمتوں میں 64.05 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 58.05 فیصد اور سبزیوں کی قیمتوں میں 32.42 فیصد اضافہ ہوا۔ وہیں، دالیں 21.95 فیصد، اناج 9.01 فیصد اور پھل 5.81 فیصد مہنگے ہوئے۔ دودھ کی قیمتوں میں بھی 3.61 فیصد اضافہ ہوا۔


اس سے قبل اپریل میں تھوک مہنگائی 1.26 فیصد تھی۔ وہیں، مئی میں تھوک مہنگائی کی سطح فروری 2023 (3.85 فیصد) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مئی میں ایل پی جی کی تھوک قیمت میں 2.48 فیصد اور پٹرول کی قیمت میں 0.51 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔