جیند: دیسی گھی کے کاروبار سے وابستہ ٹھکانوں پر چھاپے

جند: ہریانہ کے ضلع جند میں محکمہ صحت کی ٹیم نے سفیدوں گیٹ پر دیسی گھی کے کاروبار سے وابستہ نصف درجن ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور گھی کے نمونے لیکر جانچ کے لئے بھیجے۔

فائل تصویر/سوشل میڈیا
فائل تصویر/سوشل میڈیا
user

یو این آئی

محکمہ صحت کی طر ف سے اچانک کی گئی اس کارروائی سے کاروباریوں میں افراتفری مچ گئی اور کچھ کاروباری دکانیں بند کرکے غائب ہوگئے۔ محکمہ کی ٹیم نے وارننگ دی کہ اگر گھی کے نمونے میں ملاوٹ ملی تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لوگوں کی صحت سے کسی بھی حالت میں کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر پالے رام کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے سفیدوں گیٹ پر دوپہر بعد چھاپے مارے۔ ٹیم نے دہیا ڈیری فارم، سہاگ ڈیری، نو درگا ڈیری سمیت گھی کے چھ کاروباریوں کے یہاں پہنچ کر گھی کے نمونے لئے۔ پالے رام نے بتایا کہ سفیدوں گیٹ پر ملاوٹی دیسی گھی فروخت کرنے کی شکایت ملی تھی جس کی بنیاد پر محکمہ صحت نے یہ کارروائی کی ہے۔ گھی کے نمونوں کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیجا گیا ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی جائے گی۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیکمشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Nov 2017, 9:53 AM