ایچ ڈی ایف سی بینک کا سہ ماہی منافع 35 فیصد بڑھ کر 16175 کروڑ روپے

30 جون 2024 کوایچ ڈی ایف سی بینک کی بیلنس شیٹ 3567200 کروڑ روپے تھی جبکہ ایک سال پہلے یہ 2501700 کروڑ روپے تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نجی شعبے کے ایچ ڈی ایف سی بینک نے مالی سال 2024-25 کی جون کو ختم ہونے والے پہلی سہ ماہی میں 16175 کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا ہے، جو سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد زیادہ اور سہ ماہی بہ سہ ماہی بنیاد پر دو فیصد کم ہے۔بینک نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 11952 کروڑ روپے اور اس سال مارچ کی سہ ماہی میں 16512 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا تھا۔

ہفتہ کو بینک کے جاری کردہ سہ ماہی نتائج کے مطابق، بینک نے پہلی سہ ماہی میں 73033 کروڑ روپے کی سود کی آمدنی ریکارڈ کی، جو ایک سال پہلے کی اسی مدت کے دوران 48587 کروڑ روپے کی سودی آمدنی کا 50 فیصد ہے۔ زیر جائزہ سہ ماہی میں بینک نے سود کی مد میں 43196 کروڑ روپے خرچ کیے، جو ایک سال پہلے 24928 کروڑ روپے کے اخراجات سے 73 فیصد زیادہ ہے۔


بینک کی خالص سود کی آمدنی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر 26.4 فیصد بڑھ کر 29840 کروڑ روپے ہوگئی۔ اس دوران بینک کا قرضوں پر بنیادی سود کا مارجن 3.47 فیصد اور سود کی آمدنی پر مارجن 3.66 فیصد رہا۔

30 جون 2024 کوایچ ڈی ایف سی بینک کی بیلنس شیٹ 3567200 کروڑ روپے تھی جبکہ ایک سال پہلے یہ 2501700 کروڑ روپے تھی۔ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر، بینک میں کل جمع 2319100 کروڑ روپے تھے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے سیونگ اکاؤنٹ ڈپازٹس 596400 کروڑ روپے اور کرنٹ اکاؤنٹ ڈپازٹ 267300 کروڑ روپے رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔