جنوری میں جی ایس ٹی وصولیابی ریکاڈر 1.20 لاکھ کروڑ روپے کے قریب

سرکار نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 24531 کروڑ روپئے سی جی ایس ٹی میں اور 19371 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کردیئے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس 
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بالواسطہ محصول نظام کے متعارف کیے جانے کے بعد جنوری 2021 میں اب تک کی سب سے زائد 119847 کروڑ روپے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر 2020 میں یہ رقومات 115174 کروڑ روپے تھی۔ لاک ڈاؤن کے بعد جنوری 2021 مسلسل چوتھا مہینہ ہے جس میں جی ایس ٹی محصول کی وصولیابی 1 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رہی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2020 میں یہ رقومات 105155 کروڑ روپے تھی۔ اس سے قبل اپریل 2019 میں اب تک سب سے زائد 113866 کروڑ روپئے جی ایس ٹی محصول وصول کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے آج جاری جی ایس ٹی کلیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021 میں جی ایس ٹی وصولیابی 119847 کروڑ روپے رہی، جس میں سی جی ایس ٹی 21923 کروڑ، ایس جی ایس ٹی 29014 کروڑ، آئی جی ایس ٹی 60288 کروڑ اور 8622 کروڑ روپئے کا سیس شامل ہے۔


آئی جی ایس ٹی میں 27424 کروڑ روپئے اور’کمپنسیشن سیس‘ 883 کروڑ درآمد شدہ سامان پر وصول کیا گیا محصول شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 31 جنوری تک 90 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کیں ہیں۔

سرکار نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 24531 کروڑ روپئے سی جی ایس ٹی میں اور 19371 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی میں منتقل کردیئے ہیں۔ باقاعدہ منتقلی کے بعد جنوری 2021 میں مرکزی سرکار کو 46454 کروڑ اور ریاستوں کو 48385 کروڑ روپئے ملے ہیں۔


جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد چوتھی بار جنوری 2021 میں محصولات کی وصولی 1.10 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ جی ایس ٹی محصول میں مسلسل اضافہ سے وبا کے بعد معیشت کے تیزی سے پٹری پر لوٹنے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیکس چوروں کے خلاف جاری کارروائی اور محصول میں اضافے کے لئے سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا اثر بھی نظر آ رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔