سونے کی قیمتوں میں لگاتار پانچویں روز کمی واقع، جانیں آج کے دام
سونے کی قیمتوں میں اس ہفتہ مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے اور یہ ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اس کاروباری ہفتے میں سونے کے داموں میں گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل کمی واقع ہوئی ہے
نئی دہلی: سونے کی قیمتوں میں رواں ہفتہ مسلسل کمی واقع ہونے کے نتیجہ میں ہے یہ قیمتی دھات اپنی گزشتہ ایک سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے میں سونے میں پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی بازاروں میں قیمتی دھاتوں کی فروخت کے ضمن میں دہلی صرافہ بازار میں بھی سونے کے داموں میں 49 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کے دام 43925 روپے فی 10 گرام پر رہ گئے۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے یہ معلومات فراہم کی۔ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران سونا فی 10 گرام 43974 روپے پر بند ہوا تھا۔
اسی طرح چاندی کے دام بھی 331 روپے کی کمی کے بعد 62441 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔ گزشتہ کاروباری سیشن میں چاندی 62772 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا۔ ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز کے سینئر تجزیہ کار تپن پٹیل نے کہا کہ امریکی معیشت کی بحالی کی امیدوں پر ڈالر کی مضبوطی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
گڈ ریٹرنس ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں 22 قیراط سونے کی قیمت 43250 اور 24 قیراط سونے کی قیمت 47180 روپے فی 10 گرام ہے۔ ممبئی میں 22 قیراط سونا 43370 اور 24 قیراط سونا 44370 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتہ میں 22 قیراط سونا 43680 روپے جبکہ 24 قیراط سونا 46400 روپے فی 10 گرام اور چنئی میں 22 قیراط سونے کی قیمت 41740 اور 24 قیراط سونے کی قیمت 45540 روپے فی 10 گرام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں 5 سے 7 اپریل تک موسلا دھار بارشیں متوقع
وہیں، اگر ہم چاندی کی بات کریں تو گڈ ریٹرنس ویب سائٹ کے مطابق، چاندی دہلی میں 63200 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔ ممبئی اور کولکاتا میں بھی چاندی کے یہی دام ہیں جبکہ چنئی میں چاندی کی قیمت 67300 روپے فی کلو گراہم ہیں۔ وہیں، حالیہ کمزور حاضر طلب کی وجہ سے سونے کی وعدہ قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ تاجروں نے اپنے سودوں میں کمی کی جس کی وجہ سے بدھ کے روز وعدہ بازار میں سونا 0.13 فیصد کی کمی کے بعد 44366 روپے فی 10 گرام رہ گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔