سونا 6700 روپے سستا، چاندی میں بھی 13000 روپے کی گراوٹ

جمعہ کی شام 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 68131 روپے تھی جب کہ 22 قیراط سونے کی قیمت 62408 روپے تھی۔ جبکہ چاندی اس وقت 81271 روپے فی کلو ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر: سوشل میڈیا</p></div>

تصویر: سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور یہ اپنی تاریخی بلند ترین سطح سے تقریباً 6700 روپے فی 10 گرام سستا ہو گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے 13000 روپے فی کلو کم ہو گئی ہے۔

اگر تازہ ترین قیمت کی بات کریں تو جمعہ کی شام 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 68131 روپے تھی جب کہ 22 قراط سونے کی قیمت 62408 روپے تھی۔ جبکہ چاندی اس وقت 81271 روپے فی کلو ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کے مقابلے جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جمعرات کی شام 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 68227 روپے تھی جو آج 68131 روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح جمعرات کو چاندی کی فی کلو قیمت 81474 روپے تھی جو جمعہ کو کم ہو کر 81271 روپے ہو گئی۔


قابل ذکر ہے کہ سونا بحران میں سہارا سمجھا جاتا ہے، دنیا میں جب بھی معاشی بحران گہرا ہوا ہے، سرمایہ کاروں کا سونے پر اعتماد بڑھا ہے۔ مثال کے طور پر کورونا بحران کے دوران اسٹاک مارکیٹ اور میوچل فنڈز نے سرمایہ کاروں کو مایوس کیا۔ بینکوں میں شرح سود مسلسل کم ہو رہی تھی لیکن اس دوران سونے نے لوگوں کو زبردست منافع دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔