حکومتی اقدام کے نتائج کا اثر مثبت، ملک عالمی سستی سے اثر انداز: جاوڈیکر

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ حکومت نے معیشت میں بہتری کے لئے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے نتائج سامنے آر ہے ہیں اور مجموعی جی ڈی پی کی گراوٹ عالمی وجوہات کے سبب ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ حکومت نے معیشت میں بہتری کے لئے جو قدم اٹھائے ہیں ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعدادو شمار میں نظر آنے والی گراوٹ عالمی وجوہات کے سبب ہے۔

مودی حکومت کے دوسرے دور کے ھ ماہ مکمل ہونے کے موقع پر جاوڈیکر نے یہاں ایک میٹنگ کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان چھ مہینوں میں ملک ترقی کی جانب تیزی سے بڑھا ہے۔ بنیادی ڈھانچوں کی ترقی کا کام تیزی سے ہوا ہے اور حکومتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اقتصادی سستی جو دنیا بھر میں ہے اسی کا تھوڑا اثر ملک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پیسے کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔“


انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں۔ بینکوں کا انضمام ہو یا بینکوں کو ستر ہزار کروڑ روپے دینے کی بات ہو۔ ڈھائی لاکھ کروڑ روپے کا قرض صنعتوں کو دینے کا خصوصی پروگرام ہو یا این سی ایل ٹی میں زیر التوا بہت سارے معاملات سلجھانے کی بات ہو یا پھر سرکاری کمپنیوں کے سرمایہ کشی کی بات ہو۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان سب سے کم کارپوریٹ ٹیکس والا ملک بن گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ ملک ترقی کے راستے پر بڑھ رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے کام کا نتیجہ زمین پر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ تیزی سے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی ہورہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔