ایندھن قیمتیں بے قابو! دہلی میں پٹرول 100 کے پار، ایک ہفتہ میں 4.80 روپے کا اضافہ
تیل کمپنیوں نے گزشتہ 8 دنوں میں آج ساتویں مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، آج پٹرول کے داموں میں 80 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 70 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے
نئی دہلی: عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مار لگاتار جاری ہے اور آج منگل 29 مارچ کو ایک مرتبہ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہیں۔ آج پٹرول کے داموں میں 80 پیسے اور ڈیزل کے داموں میں 70 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں تازہ اضافہ کے بعد دہلی میں آج پٹرول کے دام 100.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کے دام 91.47 روپے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سات مرتبہ اضافہ کے سبب ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے داموں میں 4 روپے 80 پیسے کا اضافہ درج کیا جا چکا ہے۔
ملک بھر میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 مارچ کو 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جون 2017 میں پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ترمیم کرنے کا اصول نافذ ہونے کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ تھا۔ اس کے بعد کے دنوں میں ہر روز پٹرول میں 30 سے 35 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 35 سے 55 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ پیر کے روز خام تیل کے داموں میں گراوٹ درج کی گئی۔ بین الاقوامی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 3.56 فیصد کم ہوکر 116.35 ڈالر فی بیرل رہ گیا۔ وہیں، خام تیل کی قیمت پیر کو ہندوستانی فیوچر ٹریڈنگ میں 2.77 روپے گر کر 8574 روپے فی بیرل ہو گئی۔
ملک کے اہم شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام
دہلی: پٹرول - 100.21 روپے فی لیٹر؛ ڈیزل - 91.47 روپے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 115.04 روپے فی لیٹر؛ ڈیزل – 99.25 روپے فی لیٹر
کولکاتا: پٹرول – 109.68 روپے فی لیٹر؛ ڈیزل – 94.62 روپے فی لیٹر
چنئی: پٹرول - 105.94 روپے فی لیٹر؛ ڈیزل – 96 روپے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول - 100.06 روپے فی لیٹر، ڈیزل - 91.62 روپے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول - 105.62 روپے فی لیٹر؛ ڈیزل – 89.70 روپے فی لیٹر
पेट्रोल-डीजल के आज के ताजा रेट
दिल्ली: पेट्रोल – ₹100.21 प्रति लीटर; डीजल - ₹91.47 प्रति लीटर
मुंबई: पेट्रोल – ₹115.04 प्रति लीटर; डीजल – ₹99.25 प्रति लीटर
कोलकाता: पेट्रोल – ₹109.68 प्रति लीटर; डीजल – ₹94.62 प्रति लीटर
चेन्नई: पेट्रोल – 105.94 रुपये प्रति लीटर; डीजल – ₹96 प्रति लीटर
लखनऊ: पेट्रोल- 100.06 रुपये प्रति लीटर, डीजल- 91.62 रुपये प्रति लीटर
बेंगलुरु: पेट्रोल – ₹105.62 प्रति लीटर; डीजल – ₹89.70 प्रति लीटर
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔