ای کامرس پلیٹ فارم ’فلپ کارٹ‘ کے دوسرے شریک بانی بِنّی بنسل بورڈ سے دستبردار

فلپ کارٹ کے شریک بانی بِنّی بنسل 16 برس سے زیادہ عرصہ کے بعد باضابطہ طور پر ای-کامرس پلیٹ فارم کے بورڈ سے دستبردار ہو گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>بنّی بنسل / آئی اے این ایس</p></div>

بنّی بنسل / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: فلپ کارٹ کے شریک بانی بِنّی بنسل 16 برس سے زیادہ عرصہ کے بعد باضابطہ طور پر ای-کامرس پلیٹ فارم کے بورڈ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کمپنی کے دوسرے شریک بانی سچن بنسل 2018 میں ہی بورڈ سے علیحدہ ہو گئے تھے۔ فلپ کارٹ کو خیرباد کہنے کے بعد سچن نے مالی خدمات فرم نوی قائم کی۔

بنی نے ایک بیان میں کہا، ’’فلپ کارٹ ایک مضبوط قیادت کرنے والی ٹیم اور آگے بڑھنے کے ایک واصح راستے کے ساتھ ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور میں نے اس اعتماد کے ساتھ اور یہ مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کہ کمپنی قابل ہاتھوں میں ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ وہ صارفین کے لیے تجربے کو تبدیل کرتے رہیں گے اور میں کاروبار کا مضبوط حامی بنا رہوں گا۔‘‘


فلپ کارٹ گروپ کے سی ای او کلیان کرشنا مورتی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ کمپنی ایک شاندار آئیڈیا اور سخت محنت کا نتیجہ ہے، جسے ٹیموں کے ذریعے بنایا گیا ہے جو ہندوستان کی دکانوں کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم بنی کو ان کے اگلے منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ہندوستانی ریٹیل ایکو سسٹم پر ان کے گہرے اثرات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘‘

اس ماہ کے شروع میں، بنی نے 'اوپڈور' کے نام سے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا جو ای کامرس کمپنیوں کو اینڈ ٹو اینڈ سولوشن فراہم کر کے عالمی سطح پر کام کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق، اوپڈور ابتدائی طور پر امریکہ، کینیڈا، میکسیکو، برطانیہ، جرمنی، سنگاپور، جاپان اور آسٹریلیا میں ای کامرس کمپنیوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔


بنسل نے پچھلے سال فلپ کارٹ میں اپنے حصص فروخت کر دئے تھے اور اس کے عوض انہیں تقریباً 1-1.5 بلین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔ بنی اور سچن بنسل والمارٹ کو تقریباً 16 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد 2018 میں فلپ کارٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

بنی نے ایکو، ایتھر انرجی، کیور فوڈز، کلٹ فٹ، برائٹ چیمپس، یونا اکیڈمی، یولو اور دیگر جیسے تقریباً 60 اسٹارٹ اپس کی حمایت کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔