ڈیزل کے داموں میں لگاتار تیسرے دن کمی، پٹرول 33 ویں دن بھی بلند ترین سطح پر برقرار
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 33 ویں دن بلند ترین سطح پر برقرار رہیں
نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ کی وجہ سے جمعہ کے روز مسلسل تیسرے دن ملک میں ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا، جبکہ پٹرول کی قیمتیں 33 ویں دن بلند ترین سطح پر برقرار رہیں۔
بدھ کے روز چار ماہ بعد ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی ۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر رہا، وہیں ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر پر آگیا ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق بدھ کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا جبکہ ڈیزل 20 پیسے سستا ہوکر 89.27 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
بین الاقوامی سطح پر خام تیل کےسب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہےجس کی امید تھی ۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کو دیے جا رہے پیکج کوختم کرنے کے اشارے دیے ہیں ۔ اس سے خام تیل میں جمعرات کو بھی گراوٹ آئی ۔ کل کاروبارختم ہوتے وقت برینٹ کروڈ 1.78 ڈالر فی بیرل کی کمی سے 66.45 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بھی 1.67 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 63.79 ڈالرپر بند ہوا۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:
شہر —————— پٹرول —————— ڈیزل
دہلی ————— 101.84 ————— 89.27
ممبئی ————— 107.83 ————— 96.84
چنئی ————— 102.49 ————— 93.84
کولکاتا ————— 102.08 ————— 92.32
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔