’دہلی میں 2024 تک 25 فیصد گاڑیاں بجلی سے چلیں گی‘
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں ای وی پالیسی کے تحت 2024 تک خریدی جانے والی نئی گاڑیوں میں 25 فیصد برقی گاڑیاں ہوں گی
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز کہا ہے کہ دارالحکومت میں گذشتہ پانچ سالوں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور اب ای وی پالیسی کے تحت 2024 تک یہاں خریدی جانے والی نئی گاڑیوں میں 25 فیصد برقی گاڑیاں ہوں گی۔
کیجریوال نے آج یہاں ڈیرنگ سٹیز -2020 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں گذشتہ پانچ سالوں میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے حال ہی میں ایک موثر ای وی پالیسی کو نوٹیفائڈ کیا ہے ، جس کے تحت 2024 تک دہلی میں خریدی جانے والی 25 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک گاڑیاں ہوں گی۔
دہلی حکومت بائیو ڈمپپوزر تکنیک کو فروغ دے رہی ہے ، جس کے تحت سیال کا مرکب پرالی پر چھڑک کر کھاد میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس تکنیک کو اپنانے سے پرالی جلانے کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔ اس کے علاوہ کامیاب کے ساتھ طاق جفت (اوڈ ایون) اسکیم کو نافذ کیا ، جس کی وجہ سے ہوا کی آلودگی میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔ دہلی ملک کی واحد ریاست ہے جہاں تمام تھرمل پاور پلانٹس بند کردیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، آلودگی پھیلانے والے مزید ایندھنوں پر بھی پابندی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔