کورونا وائرس کا صرافہ بازار پر اثر، سونا پہلی بار 44 ہزار کے پار، چاندی بھی 830 روپے مہنگی

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے مانگ متاثر ہونے کے اندیشہ سے خام تیل میں آئی گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے قیمتی دھاتوں کا رخ کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: چین میں کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ ہی دنیا کے کئی ممالک میں اس کے پھیلنے کی رپورٹ کے سبب سرمایہ کاروں کی قیمتی دھاتوں میں محفوظ سرمایہ کاری کی وجہ سے سنیچر کو دہلی صرافہ بازار میں سونا 1175 روپے کے اضافہ کے ساتھ پہلی بار 44 ہزار روپے کے پار 440200 روپے فی دس گرام پر پہنچ گیا۔ اس دوران چاندی 830 روپے مہنگی ہو کر 49850 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی۔

مہاشیوراتری کی وجہ سے مقامی سطح پر بازار بند رہا تھا۔ حالانکہ عالمی سطح پر گزشتہ سیشن میں بھی قیمتی دھاتوں میں تیزی رہی تھی اور ہفتہ کے آخر میں اس میں زیادہ اضافہ درج کیا گیا۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاع کے مطابق سونا حاضر ہفتہ کے آخر میں دس ڈالر چڑھ کر 1643.40 ڈالر فی اونس پر رہا۔ اس دوران اپریل کا امریکی سونا وعدہ 25.80 ڈالر بڑھ کر 1642.40 ڈالر فی اونس بولا گیا۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ شیئر بازار میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان کورونا وائرس کی وجہ سے مانگ متاثر ہونے کے اندیشہ سے خام تیل میں آئی گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے قیمتی دھاتوں کا رخ کیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ تین سیشنوں میں قیمتی دھاتوں میں بھاری تیزی دیکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے سونا 1600 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا اور ابھی بھی اس میں تیزی آنے کی امید بنی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔