گوگل کے کریش ہونے سے دنیا بھر کے صارفین پریشان ہوئے

دنیا بھر سے لوگ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر گوگل کو درپیش مسائل کے بارے میں معلومات دے رہے تھے۔ جب وہ گوگل کھولتے ہیں توانہیں 502 ایرر مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل رک گیا تھا۔ دنیا بھر کے صارفین اس بارے میں شکایت کر رہے تھے۔ امریکہ اور برطانیہ کے کئی صارفین نے سوشل میڈیا پر اس کی شکایت کی ۔ ایک انٹرنیٹ کمپنی کے مطابق گوگل سرچ انجن کے استعمال کے دوران لوگوں کو 502 ایررلکھا آ رہا  تھا ۔

دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر مختلف کمپنیوں سے متعلق شکایات پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈٹیکٹرکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 300 صارفین نے اس بارے میں شکایت کی ۔ لوگ دعوی کرتے ہیں کہ وہ گوگل سرچ استعمال نہیں کر پا رہے ۔ کچھ لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ گوگل کی بہت سی سروسز کام نہیں کر رہی ہیں۔ ڈاؤن ڈٹیکٹرصارفین کے علاوہ بہت سے ذرائع سے اپنی رپورٹس کے لیے معلومات اکٹھا کرتا ہے۔


رپورٹ کے مطابق امریکہ کے مختلف حصوں سے بھی ایسی ہی شکایات آرہی ہیں۔ ڈاؤن ڈٹیکٹرکو امریکہ سے ایسی 1400 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ۔ ان میں سے زیادہ تر شکایات نیویارک، ڈینور، کولوراڈو اور سیٹل سے آئیں۔ تاہم گوگل کا جی میل، یوٹیوب، اور گوگل ٹاک اچھی طرح سے چل رہے تھے۔ لیکن، تقریباً 100 صارفین نے گوگل میپس کے حوالے سے ایسی ہی شکایات کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اپنے مسائل بتائے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ گوگل ڈاؤن ہے۔ انہوں نے وہ تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایرر پیج نظر آرہا ہے۔ یہ نظر آتا ہے کہ 502  لکھا ہوا  ہےبراہ کرم 30 سیکنڈ کے بعد کوشش کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔