پی اے سی ایل متاثرین کا پیسہ 6 ماہ میں واپس: کانگریس
کانگریس نے کہا کہ مرکز میں حکومت بننے کے 6 ماہ کے اندر پی اے سی ایل چٹ فنڈ گھپلے کے متاثرین کا سود سمیت لوٹایا جائے گا اور ایسے گھپلوں کو روکنے کےلئے سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مرکز میں حکومت بننے کے چھ ماہ کے اندر پرل ایگروٹیک کارپوریشن لیمیٹیڈ(پی اے سی ایل)چٹ فنڈ گھپلے کے متاثرین کا سود سمیت لوٹایا جائےگا اور ایسے گھپلوں کو روکنے کےلئے سخت سے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔
کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ اس الیکشن میں پارٹی کے اقتدار میں آتے ہی پرل گھپلے کے سبھی متاثرین کا پیسہ چھ ماہ کے اندر سپریم کورٹ کے دو فروری 201کے ضابطوں اور ہدایات کے مطابق سود سمیت لوٹانا یقینی بنایا جائےگا۔پی اے سی ایل گھپلے میں 5.85کروڑ کنبوں کے 12کروڑ لوگوں کا پیسہ ڈوبا ہے۔
پارٹی نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی قیادت والی حکومتیں ہیں اور وہاں پی اے سی ایل کے متاثرین کو مدد پہنچانے کےلئے بلاک سطح پر ’پی اے سی ایل ہیلپ لائنس‘شروع کی گئی ہیں۔چھتیس گڑھ حکومت نے چٹ فنڈ ایجنٹوں پر درج معاملوں کو بھی واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ چت فنڈ کے نام پر ملک میں کروڑوں لوگوں کی محنت کی کمائی کو متحد ہوکر لوٹا جارہا ہے۔لوٹ کا یہ کام حصوں میں چل رہا ہے اور اسے روکنے کےلئے کانگریس کی قیادت میں بننے والی حکومت سخت اقدامات کرےگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔