شیئر بازار میں افراتفری، سینسیکس 1466 پوائنٹس گر کر 57367 پر کھلا
نفٹی کے 50 میں سے 50 شیئر سرخ نشان کے ساتھ کھلے ہیں۔ سینسیکس کے 30 میں سے 30 شیئر میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور بی ایس ای کے تمام سیکٹر سرخ نشان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں آج کہرام مچا ہوا ہے۔ شیئر بازار میں کاروبار کا آغاز شدید گراوٹ سے ہوا۔ بازار کھلنے سے پہلے ہی یہ 2 فیصد سے زیادہ ٹوٹ چکا تھا۔ آج سینسیکس تقریباً 1500 پوائنٹس نیچے ہے اور نفٹی 370 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کھلا ہے۔ آئی ٹی انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کھلا۔ نفٹی کے 50 میں سے 50 شیئر سرخ نشان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ سینسیکس کے 30 میں سے 30 شیئر میں کمی دکھائی دے رہی ہے اور بی ایس ای کے تمام شعبے بھی سرخ نشان کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔
آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فنسرو، ٹی سی ایس، انڈسائنڈ بینک، ایس بی آئی، ایشین پینٹس، ایکسس بینک اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے حصص بی ایس ای سینسیکس میں سرخ نشان پر کاروبار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بجاج فائنانس، بھارتی ایئرٹیل، لارسن اینڈ ٹوبرو، مہندرا اینڈ مہندرا، ایچ ڈی ایف سی، کوٹک مہندرا بینک، ٹائٹن انڈ، ماروتی سوزوکی، سن فارما، الٹاٹیک سیمنٹ، این ٹی پی سی اور آئی ٹی سی کے حصص میں بھی بھاری گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں کیجریوال پیش کریں گے اعتماد کا ووٹ
کیوں گرے سینسیکس-نفٹی؟
فیڈ کے چیئرمین جیروم پاول کے بیان کی وجہ سے امریکی بازار میں زبردست گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کا اثر مقامی بازار میں بھی دیکھا گیا۔ عالمی بازار کا اثر مقامی مارکیٹ پر پڑا۔ ہفتے کے آخری کاروباری دن، امریکی بازار ڈاؤ جونز 1000 سے زائد پوائنٹس اور نیس ڈیک 3.94 فیصد ٹوٹ کر بند ہوا۔ یورپی مارکیٹ بھی کمزور رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔