بی جے پی کی ’ڈبل انجن‘ حکومت نے ایل پی جی کے دام ’ٹریپل‘ کر دیئے، تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو کا طنز

تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طور پر این پی اے حکومت کہتے ہوئے کہا ”ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو کامیابی کے ساتھ ٹریپل کرنے پر ڈبل انجن کی حکومت کو مبارک ہو۔“۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذارصدر و وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے تارک راما راو نے گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں اضافہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کے دام ٹریپل کر دیئے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تارک راما راو نے این ڈی اے حکومت کو طنزیہ طور پر این پی اے حکومت کہتے ہوئے کہا ”ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو کامیابی کے ساتھ ٹریپل کرنے پر ڈبل انجن کی حکومت کو مبارک ہو۔“۔ بی آرایس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر اضافی قیمتوں کو واپس لے۔


تارک راما راو نے پارٹی کے رکن و ان کے حامی پی وشویشور ریڈی کے ٹوئٹ کو بھی ٹیگ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں مودی حکومت نے گھریلو پکوان گیس سلنڈرس کی قیمت میں 53 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ سال 2014 سے گھریلو پکوان گیس سلنڈرس کی قیمت میں 169 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر، امیر ترین بن رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس کی شرح میں کمی ہو رہی ہے۔ غریب، غریب ترین بن رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔