پی این بی: 1300 کروڑ روپے کا ایک اور گھوٹالہ!
سی بی آئی نے پی این بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے وی برہماجی راؤ، دو جنرل منیجر اور ایک ریٹائرڈ عہدیدار سے کروڑوں روپےکے فراڈ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔
پی این بی نے مزید 1300کروڑ روپے کے گھوٹالہ ہونے کی رپورٹ کی ہے۔ اس گھوٹالہ میں اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ غیر قانونی لین دین ہوا ہے،اس کے بعد نیرو مودی اور میہل چوکسی کے گھوٹالے کی کل رقم 12600کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
گھوٹالہ سے بری طرح متاثر پنجاب نیشنل بینک (پی این بی ) نے مزید 1300کروڑ روپے کےگھوٹالہ ہونے کی رپورٹ دی ہے ۔جس کے بعد نیرو مودی اور میہل چوکسی کے گھوٹالہ کی کل رقم 12600کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ سی بی آئی نے پیر کو پی این بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے وی برہماجی راؤ، دو جنرل منیجر اور ایک ریٹائرڈ عہدیدار سے کروڑوں روپےکے فراڈ کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔
ادھر محکمہ انکم ٹیکس نے میہل چوکسی سے جڑے 66بینک کھاتوں کو اور سیل کر دیا ہے۔ نیرو مودی اور میہل چوکسی کا یہ بینک گھوٹالہ بڑھتا ہی جا رہا ہے ،لیکن وزیر اعظم اس سارے معاملے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔