سالانہ جی ڈی پی 5.4 فیصد ہے لیکن مودی حکومت سہ ماہی ترقی پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہی ہے: کانگریس
کانگریس پارٹی نے اتوار کو مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ سہ ماہی جی ڈی پی کی ترقی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے، جبکہ سالانہ اوسط جی ڈی پی کی شرح نمو اب تک صرف 5.4 فیصد ہے
نئی دہلی: کانگریس پارٹی نے اتوار کو مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ حالیہ سہ ماہی جی ڈی پی کی ترقی کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے اور سالانہ اوسط جی ڈی پی کی شرح نمو اب تک صرف 5.4 فیصد ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک پوسٹ میں کہا "وزیر اعظم اور وزیر خزانہ جولائی-ستمبر 2023 کے حالیہ اعداد و شمار کی بنیاد پر بار بار ہندوستان میں انقلابی جی ڈی پی نمو کی ترقی پر بات کر رہے ہیں لیکن اگر آپ سہ ماہی ترقی کے اعداد و شمار کو چھوڑ دیں تو جو چیز زیادہ اہم ہے وہ یہ ہے کہ معیشت کی کارکردگی کتنی بہتر ہے۔ طویل مدت میں جی ڈی پی کی شرح نمو بہت کم ہے۔‘‘
جے رام رمیش نے پوچھا، ’’جب ڈاکٹر منموہن سنگھ وزیر اعظم تھے تو سالانہ اوسط جی ڈی پی کی شرح نمو 8.1 فیصد تھی۔ نریندر مودی کے بطور وزیر اعظم دور میں اب تک کی سالانہ اوسط جی ڈی پی کی شرح نمو 5.4 فیصد ہے۔ حقیقت میں کون سی انقلابی ہے؟‘‘
ان کا یہ تبصرہ جمعرات کو مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کی دوسری سہ ماہی کی ترقی دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ملک بدستور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ وزیر نے یہ تبصرہ راجیہ سبھا میں بڑی تعداد میں ارکان کی شرکت کے ساتھ ملک کی اقتصادی صورتحال پر تین روزہ بحث کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔