اڈانی گروپ بہار میں 8700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا

ملک کا معروف صنعتی گروپ اڈانی گروپ بہار میں 8700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈانی گروپ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پٹنہ: ملک کا معروف صنعتی گروپ اڈانی گروپ بہار میں 8700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر پرناو اڈانی نے جمعرات کو 'بہار بزنس کنیکٹ-2023' کانفرنس میں اپنے خطاب میں یہ اطلاع دی۔

پرناو نے کہا اڈانی گروپ بہار میں لاجسٹک، گیس سٹری بیوشن اور زرعی لاجسٹکس کے شعبے میں موجود ہے۔ اس میں تقریباً 850 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور تقریباً تین ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہی نہیں، گروپ بہار میں سرمایہ کاری کو 10 گنا بڑھا کر 8700 کروڑ روپے کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ تین اضافی شعبوں میں سرمایہ کاری ہوگی اور اس سے 10 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اڈانی نے کہا کہ گروپ گودام کی جگہ کو ایک لاکھ مربع فٹ سے 65 لاکھ مربع فٹ تک بڑھانے کے لیے 1200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ پٹنہ میں دو بڑے گودام ہوں گے اور اس سے 2000 لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ چھ مقامات پورنیہ، بیگوسرائے، دربھنگہ، سمستی پور، کشن گنج اور ارریہ میںاپنے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 1 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 2 لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن کرنے کے لیے ایگری۔ لاجسٹکس میں 900 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اس سے دو ہزار افراد کو روزگار بھی ملے گا۔


ڈائریکٹر نے کہا کہ گیا اور نالندہ میں اپنے موجودہ سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو بڑھانے کے لیے 200 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ گروپ ایک نیا کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ اور الیکٹرک وہیکل (ای) چارجنگ سینٹر بھی بنائے گا اور 1500 افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی ولمر کو بھی بہار لایا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں، آٹا چکی پلانٹ، آر ایف ایم پلانٹ، سالوینٹ ایکسٹرکشن پلانٹ، کو-جن پاور پلانٹ کے ساتھ ساتھ سہسرام اور روہتاس میں پیڈی پروسیسنگ پلانٹس کی تعمیر کے لیے 800 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ پلانٹ 200 افراد کو روزگار فراہم کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔