کروز ڈرگس کیس: شاہ رخ خان کی منیجر کو جاری ہو سکتا ہے تیسرا سمن، 20 لوگوں کا بیان درج
شاہ رخ کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو دو سمن جاری کیے گئے تھے لیکن انھوں نے جانچ ایجنسی سے مزید وقت مانگا تھا، ممبئی پولیس کے مطابق ڈرگ آن کروز جبراً وصولی معاملے میں اب تک 20 لوگوں کے بیانات درج ہو چکے ہیں
ممبئی ڈرگس کروز معاملے میں اداکار شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو اب تیسرا سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں پوجا کو پہلے دو سمن جاری کیے گئے ہیں، لیکن انھوں نے جانچ ایجنسی سے تھوڑا وقت طلب کیا تھا۔ ممبئی پولیس کے مطابق ڈرگ آن کروز جبراً وصولی معاملے میں اب تک 20 لوگوں کے بیان درج کیے جا چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ ممبئی کروز ڈرگ کیس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے افسران کے خلاف ایس آئی ٹی جبراً وصولی کے الزامات کی جانچ کر رہی ہے۔ اسی معاملے میں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو بھی پوچھ تاچھ کے لیے سمن بھیجا گیا تھا۔ حالانکہ انھوں نے طبیعت خراب ہونے کا حوالہ دے کر جانچ ٹیم سے وقت مانگا تھا۔
دوسری طرف ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک نے ایک وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی اور فیشن ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان کے اس معاملے سے جڑے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواب ملک نے کاشف خان اور این سی بی افسر سمیر وانکھیڈے کے درمیان روابط کا دعویٰ کیا اور اس کو لے کر سوال اٹھائے ہیں۔
نواب ملک نے وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پی گوساوی اور ایک مخبر کے درمیان ایک وہاٹس ایپ چیٹ ہے جس میں کاشف خان کا تذکرہ ہے۔ ملک نے پوچھا کہ فیشن ٹی وی کے منیجنگ ڈائریکٹر کاشف خان سے پوچھ تاچھ کیوں نہیں کی جا رہی ہے؟ کاشف خان اور سمیر داؤد وانکھیڈے کے درمیان کیا رشتہ ہے؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔