سونم کی شادی ’سوشل میڈیا ایونٹ‘ بن گئی
۔ دلہن ہونے کی وجہ سے سونم نے خود سے زیادہ ٹوئٹ نہیں کیے اور نہ ہی انسٹا گرام پر پھٹاپھٹ تصویریں لگائیں، لیکن ان کی سہیلیاں اور دوست پوری طرح سرگرم رہے۔
ہزاروں بار سنا ہوگا کہ فلم انڈسٹری ایک فیملی کی طرح رہتا ہے۔ اس بار یہ نظر بھی آیا۔ جی ہاں، سونم کی شادی میں فلم انڈسٹری کا ایک بڑا طبقہ فیملی کی طرح شادی میں شامل ہوا۔ شادی کے رسوم و رواج میں سبھی شریک ہوئے۔ سبھی نے رقص کیا، گانا گایا اور سب سے بڑی بات یہ کہ مشہور ہستیاں ہی رپورٹر بن گئے تھے۔ وہ لمحہ لمحہ کی خبر، تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ جاری کر رہے تھے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ایک نوجوان صحافی نے بتایا کہ اس بار ہمیں نہ تو زیادہ محنت کرنی پڑی اور نہ ہی زیادہ پریشان ہونا پڑا۔ ہر موقع کی تصویر کسی نہ کسی شخص کے ہینڈل پر مل ہی جاتی تھی۔ بس ہمیں اسے ان کے نام سے خبر بنا کر اپنے سائٹ پر ڈال دینا پڑتا تھا۔ سونم کپور کی پی آر یعنی پبلک رلیشن ٹیم شادی کے موقع پر کافی سرگرم رہی اور اس نے میڈیا کی ضرورتوں کا خیال رکھا۔
کسی بھی فلم اسٹار کی شادی میں پورے ملک کی دلچسپی شامل رہتی ہے۔ معلوم اور غیر معلوم سبھی اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔ میڈیا کوریج اور اضافی توجہ سے کوئی بھی قاری اور ناظر اچھوتا نہیں رہ پاتا۔ یاد کریں تو پہلے ہی شادیوں میں میڈیا کے لوگوں کو کوریج کرنے کے لیے ناکوں چنے چبانے پڑتے تھے۔ انوشکا شرما تو اٹلی جانے کے پہلے تک میڈیا کو چکما دیتی رہی تھیں۔ کرشمہ کپور کی شادی میں تو پکوان کی خوشبو کی بنیاد پر رپورٹنگ ہو رہی تھی۔ ابھشیک بچن کی شادی کے وقت رپورٹوں کو سڑک کے پار سے ہی تصویریں اتارنی پڑی تھیں۔ سونم کی شادی اس معنی میں بھی مختلف رہی کہ میڈیا سے کوئی پرہیز نہیں رکھا گیا۔ انھیں اچھی طرح مدعو کیا گیا اور ان کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے دولہا-دلہن سمیت سبھی اہل خانہ کیمرے کے لیے پوز دیتے رہے۔ یقین کیجیے، مستقبل میں ہر اسٹار کی شادی کے وقت میڈیا کے لوگ سونم کی شادی کو یاد کریں گے۔ کہا جا سکتا ہے اور یہ حقیقت بھی ہے کہ سونم خود سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور وہ اس کا مناسب استعمال کرنا جانتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنی ٹیم کو مستعد رکھا اور اپنی شادی کو سوشل میڈیا ایونٹ بنا دیا۔
یاد کریں تو سونم کی شادی کے ہر ایوینٹ کی پوری خبر میڈیا کو پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ بتا دیا گیا تھا کہ کب کیا ہوگا اور میڈیا کو کیا اور کیسی سہولت ملے گی؟ یہ بھی صاف طور پر پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ کون سا ایوینٹ صرف فیملی اور دوستوں کے لیے ہے۔ ایسے پرائیویٹ ایوینٹ اور مومنٹ کی تصویریں بھی کچھ منٹوں کے اندر میڈیا کے سبھی رپورٹوں کے اسمارٹ فون پر آ جاتی تھیں۔ غور کریں تو یہ شادی میڈیا کے زبردست کوریج کے لیے بھی یاد کی جائے گی۔ دلہن ہونے کی وجہ سے سونم نے خود سے زیادہ ٹوئٹ نہیں کیے اور نہ ہی انسٹا گرام پر پھٹاپھٹ تصویریں لگائیں، لیکن ان کی سہیلیاں اور دوست پوری طرح سرگرم رہے۔ چچیرے بھائی ارجن کپور، سہودر بھائی ہرش وردھن کپور اور پاپا انل کپور کی خوشیاں ٹوئٹر، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ اور امیج کی شکل میں چھلک رہی تھیں۔ یہاں تک کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور سوشل میڈیا سے بچنے والے کرن جوہر نے بھی پوسٹ کرنے سے پرہیز نہیں کیا۔ سلمان اور عامر خان نے خود پوسٹ نہیں کیا تو ان کی ٹیم آگے بڑھ کر ان کی شراکت داری کو دنیا کے سامنے لا رہی تھی۔ سورا بھاسکر اور دیگر سہیلیوں کے لیے تو یہ بڑا موقع تھا۔
شادی میں شامل مہمانوں کی فہرست بنائیں تو یہ فلم انڈسٹری کے ایلیٹ اشخاص کی فیملی کی شادی رہی۔ خاص توجہ شہرت یافتہ اسٹار پر تھی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان کی تصویروں اور ویڈیو کو میڈیا سے توجہ ملی۔ سونم کپور کی فیملی دو نسل پہلے تک جدوجہد کرتی ہوئی فیملی تھی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سونم کے دادا سریندر کپور کبھی شمی کپور کی پہلی بیوی گیتا بالی کے سکریٹری ہوا کرتے تھے۔ ان کے بیٹوں بونی اور انل کو جگہ بنانے اور فلم انڈسٹری میں کامیاب خاندانوں کے سامنے قدم رکھنے پر بے عزتی سے بھی گزرنا پڑا ہے۔ کہتے ہیں کہ کامیابی سبھی کو برابر کر دیتی ہے۔ آج سونم کی فیملی فلم انڈسٹری کی پہلی کپور فیملی سے عہدے اور درجے میں کم نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔