سونالی بیندرے بڑی ہمت سے کررہی ہیں کینسر کا مقابلہ
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں، لیکن اس موذی بیماری نے ان کی سوچ کو متاثر نہیں کیا ہے وہ ہر چیز کو انتہائی مثبت طریقہ سے لے رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر ہونے کی خبر آئی تھی اور اب انہوں نے خود اس کے بارے میں ٹوئٹ کر کے اپنے چاہنے والوں کو مطلع کیا ہے۔ اب وہ مستقل اپنی صحت کے بارے میں سب کو اپڈیٹ کرتی رہتی ہیں، سونالی اس بیماری کے با وجود زندگی کے تیئں انتہائی مثبت ہیں۔
کچھ روز قبل سونالی نے اپنے لمبے بال کٹوا کر بے بی کٹ اسٹائل کرا لیے تھے، اب حال ہی میں انہوں نے جو اپنی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی ہے اس میں بغیر بالوں کے وہ اپنی سب سے اچھی دوست کے ساتھ نظر آ رہی ہیں ، ان کی یہ تصویر رتک روشن نے لی ہے۔ اس تصویر میں ان کے ساتھ سوزین خان اور گلو کارہ اوبرائے کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ سونالی نے لکھا ہے ’’ یہ میں ہوں ، اور میں اس پل بہت خوش ہوں ، لوگ مجھے حیرانی سے دیکھتے ہیں ، لیکن یہی سچ ہے ۔ میں بتاتی ہوں کیوں ، ایسا اس لئے کیونکہ اب میں ہر لمحہ کھل کر جی رہی ہوں ، ہر موقع پر خوشیاں تلاش رہی ہوں ۔ کبھی کبھی بہت درد اور کمزوری محسوس ہوتی ہے، لیکن اب میں وہ سب کچھ کر رہی ہوں جو کرنا چاہتی ہوں، ان لوگوں سے مل رہی ہوں جن سے میں پیار کرتی ہوں ، میں اپنے سبھی دوستوں کی شکر گزار ہوں جو مجھے طاقت دیتے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں کو فرینڈ شپ ڈے کی مبارک با د پیش کی ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔