سوناکشی ظہیر نے اپنی شادی کے جشن میں ایک شاندار استقبالیہ دیا

سوناکشی اور ظہیر کی ایک شاندار تقریب میں کاجول، سلمان خان، ریکھا، انل کپور سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے اپنی شادی کا جشن ممبئی کے دادر کے بستیان میں شاندار استقبالیہ کے ساتھ منایا۔اتوار کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے ایک شاندار تقریب کی میزبانی کی جس میں کاجول، سلمان خان، ریکھا، انل کپور سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ استقبالیہ میں بہت زیادہ لائیو میوزک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مقبول گلوکار ہنی سنگھ کی پرفارمنس بھی شامل تھی۔

فلم اداکار شتروگھن سنہا نے اپنی بیٹی کی پسند کے لڑکے سے شادی کرنے کے بارے میں کہا، “44 سال پہلے میں نے پونم سنہا سے شادی کی، جو میری پسند کی ایک بہت کامیاب، بہت خوبصورت، بہت باصلاحیت لڑکی تھی۔ اب میری بیٹی کی باری ہے کہ وہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کرے۔‘‘


اس موقع پر اداکارہ کاجول اس جوڑے کے ساتھ ڈانس کرتے اور سوناکشی کے گال چومتے اور گلے ملتے ہوئے نظر آئیں۔'انگریزی بیٹ' میں ہنی سنگھ کی پرفارمنس نے دلہا دلہن سمیت تمام مہمانوں کو ڈانس کرنے پر مجبور کردیا ۔ ایک اور ویڈیو میں سوناکشی اور ظہیر کو 'چھیا چھایا' پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھاگیا، جس میں ظہیر کو سفید شیروانی میں سوناکشی کے ساتھ قدم ملاتے ہوئے نظرآئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔