گلوکار جوبن نوٹیال سیڑھیوں سے گر کر زخمی، کہنی، پسلی اور سر پر لگی چوٹ
گلوکار جوبن نوٹیال گھر کی سیڑھیوں سے گر گئے، جس کے سبب ان کی کہنی اور پسلیوں پر چوٹ لگی ہے۔ ان کے علاوہ ان کے سر اور ماتھے پر بھی چوٹ لگی ہے۔ انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے
ممبئی: معروف گلوکار جوبن نوٹیال کے اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گرنے کی اطلاع ہے۔ اس دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں۔ رپورٹکے مطابق جوبن نوٹیال کی کہنی ٹوٹ گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے سر، پسلیوں اور پیشانی پر بھی چوٹ ہے۔ انہیں ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جوبن نوٹیال کا نیا گانا ’ت سامنے آئے‘ حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔ انہوں نے یہ گانا گلوکار یوہانی کے ساتھ گایا ہے۔ جمعرات کو نوٹیال اور یوہانی کو گانے کے لانچ کے موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اس کے بعد ہی انہیں چوٹ لگی۔ اس حادثے کی وجہ سے گلوکار کو اپنے دائیں ہاتھ کا آپریشن کرانا پڑے گا۔ ڈاکٹروں نے انہیں اپنا دایاں ہاتھ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گلوکار جوبن نوٹیال نے بہت محنت سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔ حال ہی میں ان کے یکے بعد دیگرے کئی گانے ریلیز ہوئے ہیں۔ اس میں مانیک کا گانا یوہانی اور فلم ’گووندا نام میرا کے‘ کا گانا ’بنا شرابی‘ شالم ہے۔ فلم ’تھینک گاڈ‘ کے گانے مانمانیکے کو بھی زوبین نے یوہانی کے ساتھ گایا تھا۔
اس سے پہلے بھی جوبن نوٹیال کئی ہٹ گانے دے چکے ہیں۔ ان کے گلوبل ہٹ گانوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ ان میں ’راتاں لمبیاں‘، ’لُٹ گئے‘، ’ہمنوا میرے‘، ’تم ہی آنا‘، ’بے وفا تیرا معصوم چہرہ‘ اور ’تجھے کتنا چاہنے لگے ہم‘ شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔