شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ چین میں ریلیز ہوئے بغیر ہی 10 کروڑ ڈالر کمانے والی پہلی ہندی فلم

شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے اتوار کو عالمی باکس آفس پر 12 دنوں میں 100 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' چین میں ریلیز ہوئے بغیر ہی 100 ملین ڈالر کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان / آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' نے اتوار کو عالمی باکس آفس پر 12 دنوں میں 100 ملین ڈالر کا بزنس کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی 'پٹھان' چین میں ریلیز ہوئے بغیر ہی 100 ملین ڈالر کمانے والی پہلی ہندی فلم بن گئی ہے۔ پیر تک پٹھان کی کمائی 103.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

فلم نے پیر تک ہندوستان میں کل 526 کروڑ روپے (64.2 ملین ڈالر) اور غیر ملکی بازاروں سے 39.4 ملین ڈالر جمع کیے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اصل ہندی زبان میں عالمی سطح پر اب تک کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم ہے۔


'ڈیڈ لائن' کے مطابق عامر خان کی 'دنگل' اور 'سیکرٹ سپر اسٹار' دونوں بالی ووڈ فلمیں دنیا بھر میں 'پٹھان' سے آگے ہیں لیکن اس میں چائنا کلیکشن بھی شامل ہے۔ فلموں کو مقامی شائقین کے لیے ڈب کیا گیا تھا۔

اسی طرح عالمی سطح پر سلمان خان کی 'بجرنگی بھائی جان' بھی پٹھان سے آگے ہے، جس کی چین میں ڈب ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم فلم پٹھان کی چین میں ریلیز کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔