شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ 500 کروڑ کی کلب میں شامل
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ہندوستانی مارکیٹ میں 500 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے
ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے ہندوستانی مارکٹ میں 500 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ تمل فلم ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی یہ پہلی ہندی فلم ہے۔ اس کی اس کمائی میں فلم کے ہندی، تمل اور تیلگو ورژن کی کمائی بھی شامل ہے۔ فلم کے صرف ہندی ورژن کی کمائی تقریباً 450 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم جوان مسلسل ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ فلم جوان کو شاندار اوپننگ ملی اور ہر روز فلم جوان ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 13 دن ہو چکے ہیں۔ فلم جوان باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔
ملک میں ہندی میں بننے یا ریلیز ہونے والی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ شاہ رخ خان کی پچھلی فلم 'پٹھان' کے پاس ہے۔ اس فلم نے اپنی ریلیز کے 22 ویں دن 500 کروڑ روپے کی کمائی کا ہندسہ حاصل کیا۔ فلم کی کل کمائی 543.05 کروڑ روپے رہی ہے جس میں سے ہندی ورژن نے تقریباً 524 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
فلم 'جوان' نے اپنی ریلیز کے 13 ویں دن گھریلو باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کے نیٹ کلیکشن کے اعداد و شمار کو چھو لیا ہے۔گوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلم جوان کو پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریمنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔