شاہ رخ خان کے مداحوں کا انتظار ختم، ’پٹھان‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کمال دکھانے کو تیار

دنیا بھر میں کامیاب فلم 'پٹھان' کی او ٹی ٹی ریلیز کا انتظار ختم ہونے والا ہے، پٹھان 22 مارچ 2023 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے جا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: شاہ رخ خان، دیپیکا پادوکون اور جان ابراہم کی اداکاری والی سال 2023 کی پہلی میگا بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئے 7 ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اس کے باوجود فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ اسپائی تھرلر فلم ٹکٹ کھڑکی پر ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان شائقین کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو او ٹی ٹی پر اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ دراصل 'پٹھان' 22 مارچ 2023 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان کی کم بیک بلاک بسٹر فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا پریمیئر 22 مارچ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ہوگا۔ پرائم ویڈیو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی فلم کا پوسٹر شیئر کر کے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔ اس میں لکھا ہے، ہم موسم میں ہلچل محسوس کر رہے ہیں، آخر پٹھان آ رہے ہیں! پٹھان پرائم ویڈیو پر، 22 مارچ سے ہندی، تمل اور تیلگو میں۔


خیال رہے کہ 'پٹھان' کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ 'پٹھان' کا کریز صرف ملکی ناظرین میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ فلم نے ملکی اور غیر ملکی دونوں محاذوں پر باکس آفس پر تاریخی کمائی کی ہے۔ حال ہی میں گلٹا پلس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 'پٹھان' کے ہدایت کار سدھارتھ آنند نے فلم کے ایک سین کے بارے میں بات کی تھی جسے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم میں نہیں دکھایا گیا تھا لیکن شائقین اسے او ٹی ٹی ورژن میں دیکھ سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔