شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، پولیس تحقیقات میں حیران کن انکشافات

ممبئی کی باندرہ پولیس نے شاہ رخ خان کو دھمکی دینے اور 50 لاکھ کی مانگ کرنے والے وکیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شاہ رخ کی سیکورٹی اور آرین خان کی تفصیلات جمع کی تھیں

<div class="paragraphs"><p>شاہ رخ خان / آئی اے این ایس</p></div>

شاہ رخ خان / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں شاہ رخ خان کو جان سے مارنے اور 50 لاکھ روپے کی مانگ کے کیس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم وکیل فیضان خان نے شاہ رخ خان کی سیکورٹی اور ان کے بیٹے آرین خان کے بارے میں آن لائن تحقیق کی اور کئی معلومات جمع کیں۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے باندرہ پولیس اسٹیشن کا نمبر انٹرنیٹ سے نکال کر دھمکی آمیز کال کی۔ 30 اکتوبر کو ملزم نے ایک نیا موبائل فون خریدا اور اس میں اپنے پرانے سم کارڈ کو استعمال کیا۔ اس نے 2 نومبر کو موبائل چوری ہونے کی شکایت درج کروائی لیکن نمبر بند نہیں کروایا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اگر موبائل واقعی چوری ہوا ہوتا تو چور سم بدل دیتا لیکن ملزم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ تحقیقات میں یہ بھی پتہ چلا کہ دھمکی دینے سے پہلے ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی۔

ملزم کے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس نے دھمکی دینے سے قبل مختلف لوگوں سے رابطے کیے لیکن وہ ان کے بارے میں تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ پولیس کو شک ہے کہ ملزم نے موبائل کہیں چھپا دیا ہے۔

باندرہ پولیس کے مطابق، 5 نومبر کو ایک نامعلوم شخص نے شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کی۔ کالر نے کہا، ’’شاہ رخ اگر 50 لاکھ نہیں دے گا تو میں اسے مار ڈالوں گا۔‘‘ پولیس نے تفتیش کر کے کالر کو ٹریس کیا اور اسے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور سے گرفتار کیا۔

ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور تعاون نہیں کر رہا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بار بار اپنے بیانات بدل رہا ہے، جس سے تحقیقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔