علیحدگی انتہائی ذاتی معاملہ ہے جس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا: نواز الدین صدیقی
نواز الدین کا کہنا ہے کہ ان کو اپنے بچوں کی بہت زیادہ فکرہے، میں اپنے بچوں کوبہت پیار کرتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ان کو کوئی بھی تکلیف پہنچے۔
سبھاش کے جھا
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی علیحدگی کے انتہائی نازک اور پیچدہ مسئلہ سے گزر رہے ہیں لیکن اس سب کے بیچ انہوں نے خود ذہنی توازن ٹھیک رکھا ہے اور وہ کوئی بھی بات جذبات میں نہیں کر رہے ہیں۔ علیحدگی کے معاملہ پر کچھ بھی بولنے کے لئے نہیں تیار نواز الدین کہتےہیں’’جس دور سے میں گزر رہا ہوں وہ ایک انتہائی ذاتی معاملہ ہے اور نہ تو میں اس معاملہ پر پبلک میں بات کر سکتا ہوں اور نہ ہی کروں گا۔ اس سارے معاملہ میں خاندان ملوث ہیں، زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں جن میں میرے بچے بھی شامل ہیں جو یہ نہیں سمجھتے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : کسان تحریک: یہ وہ کسان ہیں جن کی مظاہرہ کے دوران جان گئی
نواز الدین کا کہنا ہے کہ ان کو اپنے بچوں کی بہت زیادہ فکرہے، میں اپنے بچوں کوبہت پیار کرتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس سے ان کو کوئی بھی تکلیف پہنچے۔ ان کی فلاح و بہبود اور ان کے مستقبل کو یقینی بنانا ہی میری سب سے اہم اور بڑی ترجیحات ہے۔‘‘
واضح رہے سال 2009 میں نواز الدین کی شادی انجلی سے ہوئی تھی اور انجلی نے شادی کے بعد اپنا نام عالیہ رکھا تھا۔ اس سال کی ابتدا میں دونوں کے درمیان اختلافات اتنے بڑھے کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ان کے دو بچے ہیں۔ بیٹی کا نام شورا ہے اور بیٹے کا نام ینی ہے۔ اس سے پہلے ایک ملاقات میں نواز الدین نے اپنی اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کبھی فلموں میں اداکاری کرے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔