سارہ علی خان فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے ری میک میں کام کرنے کی خواہاں

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ بے انتہا پسند آئی تھی۔ اگر کرن جوہر فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کا ری میک بناتے ہیں تو اس میں بطور ستارہ میں، جانہوی اور وجے دیور کونڈا ہوں تو زہے نصیب۔

سارہ علی خان، تصویر یو این آئی
سارہ علی خان، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اکارہ سارہ علی خان سپرہٹ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے ری میک میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ منفرد اور جداگانہ انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں سپرہٹ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے ری میک میں کام کرنے کی مشتاق ہوں، سارہ نے اس ری میک کے لیے کچھ ستاروں کے نام بھی بتائے ہیں۔

سارہ علی خان نے کہا کہ مجھے فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ بے انتہا پسند آئی تھی۔ اگر کرن جوہر فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کا ری میک بناتے ہیں تو اس میں بطور ستارہ میں، جانہوی اور وجے دیور کونڈا ہوں تو زہے نصیب۔ انہیں ابھی فون کرکے اس سے متعلق آگاہ کردینا چاہئے۔ مجھے یقین کامل ہے کہ وہ اس بات پر لازماً غور کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایسا کرنا چاہئے۔


غور طلب ہے کہ 1998 میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کے ستاروں میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی شامل تھے، جنھوں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی اور فلم نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔