سلمان خان ’100 کروڑ کلب‘ کے سلطان، ’بھارت‘ کی کمائی 122 کروڑ سے پار
سلمان کی فلم ’بھارت‘ عید کے روز 5 جون کو ریلیز ہوئی۔ ان کی یہ مسلسل 14ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔’بھارت‘ نے اب تک 122 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلزی ہوئی فلم ’بھارت‘ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ سلمان کی فلم ’بھارت‘ عید کے دن 5 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔ ان کی یہ مسلسل 14ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔’’بھارت‘ نے اب تک 122 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
سال 2010 میں ابھینو کشیپ کی ہدایت میں بنی فلم ’دبنگ‘ نے 145 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد 2011 میں سلمان کی فلم ریڈی اور باڈی گارڈ ریلیز ہوئیں۔ ریڈی نے باکس آٖفس پر 120 کروڑ روپے اور باڈی گارڈ نے 142 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
سال 2012 میں سلمان خان کی پھر دو فلمیں ریلیز ہوئیں، پہلی دبنگ 2 اور دوسری ٹائگر۔ دبنگ 2 نے 158 کروڑ تو ٹائگر نے 198 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ سال 2013 میں سلمان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔ 2014 میں ’جے ہو‘ ریلیز ہوئی اور اس نے 111کروڑ کی کمائی کی جبکہ ’’کک‘ نے 233 کروڑ کا کاروبار کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
سال 2015 میں سلمان خان کی دو فلمیں بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو ریلیز ہوئیں تو دونوں ہی فلمیں 100کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب رہیں۔ کبیرخان کی ہدایت میں بنی فلم بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ وہیں سورج بڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘نے باکس آفس پر 207کروڑ کی کمائی کی ہے۔ 2016 میں ’سلطان‘ ریلیز ہوئی اور 300کروڑ روپے کی کمائی کرکے یہ بھی بلاک بسٹر فلموں میں شامل ہوگئی۔
2017 میں سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ ریلیز ہوئی۔ کبیر خان کی ہدایت میں بنی اس فلم نے 121 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔2017 میں ہی سلمان خان کی فلم ’ٹائگر زندہ ہے ریلیز ہوئی اور اس نے 340 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ سلمان کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔ سال 2018 میں ریس 3 ریلیز ہوئی اور اس نے 169 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Jun 2019, 6:10 PM