جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد خود کی حفاظت کے لیے سلمان خان کا اقدام، مہنگی بلٹ پروف گاڑی خریدی

سلمان خان کو بشنوئی گینگ کی طرف سے لگاتار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پولیس سیکورٹی کے علاوہ بھی انہوں نے اپنی حفاظت کے لئے خاص انتظام کیا ہے

سلمان خان / یو این آئی
سلمان خان / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: گزشتہ چند مہینوں میں سلمان خان کو لارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے پیش نظر اداکار کو وائی پلس کیٹیگری کی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ تاہم سلمان خان نے خود بھی اپنی حفاظت کے خاطر خواہ انتظامات کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان نے ایک مہنگی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔ اداکار کو اکثر سفید رنگ کی لگژری کار میں سفر کرتے دیکھا جاتا ہے۔ سلمان کی یہ بہت مہنگی گاڑی بلٹ پروف نسان پیٹرول ایس یو وی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار فی الحال ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اور اسے سلمان خان نے خصوصی طور پر درآمد کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی مبینہ طور پر بی6 یا بی7 لیول کی سیکورٹی سے لیس ہے۔ بی6 بیلسٹک پروٹیکشن اور 41 ملی میٹر موٹے شیشہ کے ساتھ ہائی پاور والی رائفل سے حملہ کئے جانے کے بعد بھی کار میں بیٹھے لوگ محفوظ رہتے ہیں جبکہ بی7 کے تحت 78 ملی میٹر شیشے کی وجہ سے کار کے اندر بیٹھے گول محفوظ رہتے ہے۔ یہ کار اب مبینہ طور پر سلمان خان کی سابقہ ​​ٹویوٹا لینڈ کروزر ایل سی 200 کی جگہ لے گی، جسے آرمر اور بلٹ پروف شیشے سے تبدیل کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے جیل سے دیے گئے انٹرویو میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد بشنوئی کے ساتھی گولڈی برار نے بھی سلمان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی تھی۔ سلمان خان کے قریبی دوست پرشانت گنجالکر نے دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ اداکار کے باندرہ آفس گئے تو انہوں نے اردن پٹیل کے ان باکس میں دھمکی آمیز ای میل دیکھی، جس کے بعد باندرہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔