فلم ’رادھے‘ کی آمدنی سے کورونا متاثرین کی مدد کریں گے سلمان خان
بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم’ رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ سے ہونے والی آمدنی سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم’ رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ سے ہونے والی آمدنی سے کورونا مریضوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پربھودیوا کی ہدایتکاری میں بنی سلمان خان کی فلم’ رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ 13 مئی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ ہندستان میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ کورونا وبا کے دوران بالی وڈ کی متعدد مشہور شخصیات آگے آکر لوگوں کی مدد کررہی ہیں۔ سلمان خان بھی کورونا دور میں متاثرہ افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کرتے آرہے ہیں۔
سلمان خان اور زی انٹرٹینمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کووڈ متاثرین کی مدد کے لئے آکسیجن سلنڈر ، کنسٹریٹرس اور وینٹیلیٹرس عطیہ کریں گے جس میں فلم ’ رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ سے ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔
واضح رہے کہ ’رادھے: یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘ میں سلمان خان کے ساتھ دیشا پٹانی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ فلم کو سلمان خان فلمز نے زی اسٹوڈیوز کے اشتراک سے پیش کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔