آہ! مشہور کوریوگرافر سروج خان بھی داغِ مفارقت دے گئیں، 71 سال کی عمر میں انتقال

سروج خان نے 1986 سے 2019 تک سینکڑوں بالی ووڈ فلموں میں گانوں کی کوریوگرافی کی۔ وہ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ جیسے کئی سپر ہٹ اور مشہور گانوں کی کوریوگرافی کی وجہ سے مقبول ہو گئی تھیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہوررقاصہ اور اپنے فن میں ماہر کوریوگرافر سروج خان کا جمعرات کی دیر رات ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا بتایا جارہا ہے۔ دراصل انہیں سانس میں دشواری کی شکایت کے بعد 20 جون کو باندرا کے گرو نانک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ آئی سی یو میں تھیں۔ خبروں کے مطابق اسپتال میں بغرض علاج داخل کیے جانے کے بعد سروج خان کی لازمی کووڈ-19 جانچ بھی کی گئی جس میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔


سروج خان 22 نومبر 1948 کو ممبئی میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 72 سال کی تھی۔ ان کا اصلی نام نرملا ناگپال تھا۔ انہوں نے 200 سے زیادہ فلموں کے لئے کوریوگرافی کی۔ سروج پہلی اسسٹنٹ کوریوگرافر تھیں لیکن وہ 1974 میں بننے والی فلم گیتا میرا نام سے کوریوگرافر بن گئیں۔سروج خان نے 1986 سے لے کر 2019 تک سینکڑوں بالی ووڈ فلموں میں گانوں کی کوریوگرافی کی۔ سروج خان ’چولی کے پیچھے کیا ہے‘ جیسے بہت سے سپر ہٹ اور مشہور گانوں پر رقص کی وجہ سے ہٹ ہوگئیں تھیں، سروج خان نے بہت سی ہٹ فلموں کے گانوں کوریوگرافی کی جن میں ’تیزاب، کھلنائیک، مسٹر انڈیا، چالباز، نگینہ، چاندنی، ہم دل دے چکے صنم، دیوداس‘ شامل ہیں۔

سروج خان کو 2002 میں فلم ’گرو‘ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ ، اسی سال فلم ’دیوداس‘ کے لئے فلم فیئر ایوارڈ اور فلم 'لگان' کے لیئے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس کے علاوہ 2007 می فلم ’جب وی میٹ‘ کے لئے بہترین کوریوگرافر کا قومی فلم ایوارڈ بھی دیا گیا۔


واضح رہے کہ 2020 بالی ووڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بالی ووڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں ۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایتکار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں، اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا جس کی وجہ سے لوگ اب بھی مکمل طور پر بازیاب نہیں ہوسکے ہیں اور اب سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔