کشمیریوں پر حملہ کے واقعہ سے اداکارہ ریچا چڈھا سخت برہم

ریچا چڈھا نے لکھنؤ میں دوکشمیری تاجروں کی پٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ ریچا چڈھا نے لکھنؤ میں دوکشمیری تاجروں کی پٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شرپسندوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے اور ان کی تحقیقات کی جائے کہ یہ کہیں بنگلورمیں قتل کی جانے والی صحافی اور سماجی کارکن لنکیش کے قاتل تونہیں ہیں۔

انہوں نے کشمیریوں پر ہونے والے حملہ کا ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’لوزرواٹس اے لوزر‘‘ (شکت خوردہ لوگ ہیں)ہیں اور سخت غصہ میں انہوں نے کئی ٹوئٹ کیے ہیں اور لکھنؤ پولیس کے ایک ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ کسی کو اس پر سریز کرنی چاہئے ،گوری لنکیش کے قاتل کا انٹرویو،دیکھیں کہ وہ کہا ں ہے ،کہیں ان میں تو شامل نہیں ہے یہی وہ آدمی ہے،جوکہ بلند شہر میں پولیس افسر کا قاتل ہے ،کیا یہ اس کے لائق ہے ،اسے تو سوچھ بھارت مہم کے تحت جیل میں ڈال دینا چاہئے ،اور اس کی اور اس کے ساتھیوں کی اصل جگہ وہی ہے۔

نہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو اس طرح کے واقعات پر شرمندگی کا اظہار کرنا جانا چاہئے ،ترقی کے خلاف ہے یہ پسماندہ ،مایوس اوربے روزگار شکست خوردہ نوجوانوں کا گروہ ہے۔پاکستان کی قید میں رہے کیپٹن ابھینندن کے سلسلہ میں انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا اور انہیں کئی بار ٹرول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Mar 2019, 10:09 AM